Women’s World Cup: پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے اپنی بیٹی کے ساتھ کچھ اس انداز میں منایا جیت کا جشن، دیکھئے وائرل ویڈیو
پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم (Pakistan Women’s National Cricket Team) کو نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ 2022 (ICC Women’s World Cup) میں آخر کار جیت مل گئی ہے ۔ بسمہ معروف کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم کو موجودہ ورلڈ کپ میں لگاتار چار شکستوں کے بعد پہلی جیت نصیب ہوئی ہے ۔
پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم (Pakistan Women’s National Cricket Team) کو نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ 2022 (ICC Women’s World Cup) میں آخر کار جیت مل گئی ہے ۔ بسمہ معروف کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم کو موجودہ ورلڈ کپ میں لگاتار چار شکستوں کے بعد پہلی جیت نصیب ہوئی ہے ۔
نئی دہلی : پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم (Pakistan Women’s National Cricket Team) کو نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ 2022 (ICC Women’s World Cup) میں آخر کار جیت مل گئی ہے ۔ بسمہ معروف کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم کو موجودہ ورلڈ کپ میں لگاتار چار شکستوں کے بعد پہلی جیت نصیب ہوئی ہے ۔ اوور آل کی بات کریں تو آئی سی سی خاتون ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی لگاتار 18 ہار کے بعد یہ پہلی جیت ہے ۔
پاکستان نے تجربہ کار آف اسپنر ندا ڈار کی شاندار گیند بازی اور سلامی بلے باز منیبہ علی کی چھوٹی لیکن کارآمد اننگز کے دم پر ویسٹ انڈیز (Pakitan vs West Indies) کو خراب موسم سے متاثرہ میچ میں آٹھ وکٹوں سے ہرادیا ۔ جیت کی خوشی کپتان بسمہ معروف کے چہرے پر صاف دکھائی دے رہی تھی ۔ بسمہ نے جیت کا جشن اپنی سات مہینے کی بیٹی فاطمہ کو ہوا میں اچھال کر منایا ۔
بارش اور آوٹ فیلڈ میں نمی ہونے کی وجہ سے یہ میچ 20 ۔ 20 اوورس کا کردیا گیا تھا ۔ ٹاس جیت کر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کیلئے مدعو کیا ۔ ویسٹ اندیز کی ٹیم سات وکٹ پر 89 رن ہی بناسکی ۔ پاکستان نے سات گیند باقی رہتے ہوئے دو وکٹ پر اس میچ کو جیت لیا ۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل اپنا کھاتہ کھولنے میں بھی کامیاب رہی ۔ پاکستان کی یہ خاتون ورلڈ کپ میں 2009 کے بعد پہلی جیت ہے ۔
آئی سی سی نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں بسمہ میچ جیتنے کے بعد بیٹی فاطمہ کو ہوا میں اچھال کر انہیں پیار کرتی نظر آرہی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ماں بیٹی کا یہ پیارا ویڈیو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ فینس بسمہ کی تعریف میں الگ الگ کمنٹ کررہے ہیں ۔
خیال رہے کہ بسمہ وہی کھلاڑی ہیں ، جنہوں نے حمل کے دوران کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ کرلیا تھا ۔ تاہم شوہر کے ساتھ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی وجہ سے انہیں بعد میں ریٹائرمنٹ کا اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔