ہوم » نیوز » اسپورٹس

دو دن میں دو طوفانی گیند بازوں کی ورلڈ کپ سے چھٹی ، اس کھلاڑی کو بھی لگی نظر

فہرست میں اب آسٹریلیا کے تیز گیند باز جے ریچرڈسن کا نام بھی شامل ہوگیا ہے ، جو اپنے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ۔

  • Share this:
دو دن میں دو طوفانی گیند بازوں کی ورلڈ کپ سے چھٹی ، اس کھلاڑی کو بھی لگی نظر
ان کی جگہ بورڈ نے کین ریچرڈسن کو ٹیم میں موقع دیا ہے ۔

انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے ہی اب تک کئی کھلاڑی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں ۔ اس فہرست میں اب آسٹریلیا کے تیز گیند باز جے ریچرڈسن کا نام بھی شامل ہوگیا ہے ، جو اپنے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ۔ ان کی جگہ بورڈ نے کین ریچرڈسن کو ٹیم میں موقع دیا ہے ۔


مارچ میں پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ریچرڈسن زخمی ہوگئے تھے ، تاہم انہیں ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔ ہندوستان میں ہوئی ون ڈے سیریز میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور پانچ میچوں میں سات وکٹ حاصل کئے تھے ۔ اس کے بعد سے ہی انہیں ٹیم میں اہم گیند باز مانا جارہا تھا ۔ گزشتہ 12 میچوں میں انہوں نے 24 وکٹ حاصل کئے ہیں ۔


آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے حال ہی میں اسکین اور ٹیسٹ کئے ، جس کے بعد یہ صاف ہوگیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ تک پوری طرح فٹ نہیں ہوپائیں گے ۔ آسٹریلیائی ٹیم کے فیزیو نے اس کو بدقسمتی قرار دیا اور کہا کہ یہ خبر ٹیم کیلئے اور ریچرڈسن کیلئے اچھی نہیں ہے جو گزشتہ کچھ وقت سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

First published: May 08, 2019 11:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading