ہوم » نیوز » اسپورٹس

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ملی شرمناک شکست کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد بولے، ٹیم نے بلے بازی خراب کی

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں سات وکٹ سے ملی شرمناک شکست کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پچ بلے بازی کے لئے سازگارتھی لیکن ان کی ٹیم کے بلے باز اچھی کارکردگی کرنے میں ناکام رہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 31, 2019 09:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ملی شرمناک  شکست کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد بولے، ٹیم نے بلے بازی خراب کی
سرفراز احمد: فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں سات وکٹ سے ملی شرمناک شکست کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے جمعہ کو کہا کہ پچ بلے بازی کے لئے سازگارتھی لیکن ان کی ٹیم کے بلے باز اچھی کارکردگی کرنے میں ناکام رہے ۔

میچ کے بعد پاکستان کے کپتان نے کہا، "اگر ہم ٹاس ہار جاتے ہیں اور جلد ہی اپنے وکٹ گنوا بیٹھتے ہیں تو مقابلے میں آپ کا واپسی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ پچ آدھے گھنٹے تک پیچیدہ تھی لیکن بلے بازی کے لئے سازگار تھی۔ اگرچہ ہماری بیٹنگ خراب رہی. ہمیں مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگا۔ ہماری آج کی کارکردگی مایوس کن رہی ۔لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم جلد واپسی کریں گے۔

تیز گیند باز محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے کپتان نے کہا، "عامر نے شاندار گیندبازی کی اور اسے ایسی گیندبازی کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ ہمیں انگلینڈ میں ہمیشہ ہی اچھی حمایت ملی ہے اور اس کے لئے ہم ان کے شکرگزار ہیں ۔

First published: May 31, 2019 08:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading