ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کا نکلا دم، شعیب اختر بولے، میری بولتی بند۔۔۔

ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کو 105 رن پر سمیٹ دیا۔

  • Share this:
پاکستان کا نکلا دم، شعیب اختر بولے، میری بولتی بند۔۔۔
ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کو 105 رن پر سمیٹ دیا۔

ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کو 105 رن پر سمیٹ دیا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیتا اور ان کے گیند بازوں نے کنڈیشن کا زبردست فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے پچ سے مل رہے اچھال کے ذریعے شارٹ پچ گیندوں سے پاک بلے بازوں کا شکار کیا۔ اوشنے تھامس ( 27/4)اور جیسن ہولڈر (42/3)  نے پاکستان کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنے دوسرے سب سے کم اسکور پر سمیٹ دیا۔ پاکستان کے بلے بازوں نئ جس طرح کا کھیل دکھایا اس نے سبھی کو حیران کردیا۔


بتادیں کی ٹرینٹ برج کا میدان بڑے اسکور کیلئے جانا جاتا ہے۔ ونڈے کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور 481 رن انگلینڈ نے اسی میدان پر بنایا تھا۔ ساتھ ہی وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے یہیں پر نیوزی لینڈ کے خلاف 421 رن بنائے تھے۔


پاکستان کے105 رن پر سمٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹ قدآوروں اور جانکاروں نے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے پاکستانی بلے بازوں کی خوب کھینچائی کی۔ سابق کپتان تیز گیند باز شعیب اختر نے لکھا کہ ایسا کھیل دیکھ کر بولتی بند ہوگئی ہے۔ وہیں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ یہ ٹپیکل پاکستان ہے۔ یہ لوگ  بے شک ورلڈ کپ جیتیں گے۔ سابق ہندستانی بلے باز اور کمینٹیٹر سنجے مانجرےکر ننے لکھا،  'پیارے پاکستان جلدازجلد اپنے بیک فٹ پر کام کریئے۔ پوری دنیا  دیکھ رہی ہے'۔


pakistan vs west indies, pakistan vs west indies, wi vs pak, wi vs pak twitter, pakistan collapse, world cup, world cup 2019
First published: May 31, 2019 08:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading