ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ کی میٹنگ میں ہائی وولٹیج ڈراما ، وسیم اکرم نے کیا تلخ حملہ ، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات

وسیم اکرم نے پی سی بی پر تلخ حملہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا ورلڈ کپ کی تیاری کررہی ہے اور اپنی ٹیموں کا اعلان کررہی ہے اور ہم یہاں دوسری بحث میں لگے ہوئے ہیں۔

  • Share this:
پاکستان کرکٹ بورڈ کی میٹنگ میں ہائی وولٹیج ڈراما ، وسیم اکرم نے کیا تلخ حملہ ، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات
وسیم اکرم کی فائل فوٹو ۔ ٹویٹر ۔

ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کئے جانے سے ایک دن قبل پی سی بی گورننگ باڈی کی ایک میٹنگ ہوئی ، جس میں بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کو لے کر کافی ہنگامہ آرائی کی گئی ۔ پی سی بی کی میٹنگ میں ہنگامہ آرائی پر پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے افسوس کا اظہار کیا ہے ہے ۔


پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے پی سی بی پر تلخ حملہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا ورلڈ کپ کی تیاری کررہی ہے اور اپنی ٹیموں کا اعلان کررہی ہے اور ہم یہاں دوسری بحث میں لگے ہوئے ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پوری دنیا میں غلط تاثر جا رہا ہے ۔


وسیم اکرم نے ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ کا معیار ہونا چاہیے ، ایسا نہ ہو کہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے بھی اسکواڈ کا حصہ بن جائیں۔ خیال رہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم اور سلامی بلے باز عابد علی فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں ۔ جبکہ یہ دونوں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں ۔


یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو لگا جھٹکا ، فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوا یہ بڑا کھلاڑی

 
First published: Apr 17, 2019 07:04 PM IST