ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ سے پہلے اداکارہ پونم پانڈے نے اڑایا پاکستان کا مذاق ، شیئر کیا یہ انتہائی بولڈ ویڈیو
پونم پانڈے نے پاکستانی ٹی وی کی جانب سے جاری اشتہار کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے ہی انداز میں جواب دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے جواب میں ویڈیو پوسٹ کیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 15, 2019 05:00 PM IST

پونم پانڈے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ اس میچ کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ بتایا جارہا ہے ۔ میچ میں ابھی ابھی ایک دن کا وقت ہے ، لیکن اس سے پہلے ہی اس کے بارے میں ماحول پوری طرح سے بن چکا ہے ۔ سوشل میڈیا سے لے کر اخبارات کے صفحات ، ریڈیو کے گانوں ، نیوز چینلوں کی بحث اور گلی کوچے کی بات چیت میں بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں کون جیتے گا ، اس کا ہی تذکرہ ہورہا ہے ۔ ابھی تک دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ میں چھ مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے اور ہر مرتبہ ہندوستان نے ہی بازی ماری ہے ۔
جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی وجہ سے میچ رد ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ برسوں سے ہمارے میچ مقابلہ آرائی سے بھر پور رہے ہیں ۔ دنیا بھر میں لوگوں کو اس میں دلچسپتی رہتی ہے اور اتنے بڑے میچ کا حصہ ہونا فخر کی بات ہے ۔ ا س میں اہم اپنی سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔
اس میچ کو لے کر اشتہارات کی بھی بھرمار ہے ۔ ٹورنامنٹ کے آفیشیل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے باپ بیٹے کی تھیم پر اس مرتبہ موقع موقع اشتہار تیار کیا ہے ۔ اس میں پاکستان کا مذاق اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اس درمیان ایک پاکستانی چینل نے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو مرکز میں رکھتے ہوئے اشتہار جاری کیا ۔ ان دونوں اشتہارات کی کافی تنقید ہوئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ان اشتہارات کو ہٹانے کیلئے بھی کہا ہے ۔

My Answer to the Pakistani AD. #INDvPAK World Cup 2019. pic.twitter.com/cw6eZWB3wv
— Poonam Pandey (@iPoonampandey) June 13, 2019
پونم پانڈے نے پاکستانی ٹی وی کی جانب سے جاری اشتہار کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے ہی انداز میں جواب دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے جواب میں ویڈیو پوسٹ کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بھی کافی شیئر کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی اس کا مذاق بھی اڑا جارہا ہے ۔