شعیب اختر نے کہا : محمد عامر کو پاکستان کیلئے ضرور کھیلنا چاہئے ورلڈ کپ ، دی یہ جذباتی دلیل
پاکستان کے سابق اسٹار اور راولپنڈی ایکسپریس نام سے معروف شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر کہا ہے کہ محمد عامر کو ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہئے۔
- UNI
- Last Updated: Apr 21, 2019 08:30 PM IST

شعیب اختر کی فائل فوٹو
پاکستان کے سابق اسٹار اور راولپنڈی ایکسپریس نام سے معروف شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر کہا ہے کہ محمد عامر کو ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہئے۔ ایک ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ عامر پر ملک و قوم کا قرض ہے کیونکہ عامر کو واپس لانے کے لئے سب نے بڑی کوشش کی ہے اس لئے پاکستان کے لئے کھیلنے پر اسے زور لگانا چاہئے۔
یاد رہے کہ 18اپریل کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں عامر کو شامل نہیں کیا گیا تھا ۔
Pakistan’s cricket team for World Cup 2019 has been announced and @iamamirofficial is not on the team. Here is what I think about this decision!
Link: https://t.co/1REojvMZcb
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 20, 2019