جنوبی افریقہ کو ملی جیت، ہندوستان اگر اندور میں ہارا تو کیسے پہنچے گا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں؟

جنوبی افریقہ کو ملی جیت، ہندوستان اگر اندور میں ہارا تو کیسے پہنچے گا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں؟ ۔ AP

جنوبی افریقہ کو ملی جیت، ہندوستان اگر اندور میں ہارا تو کیسے پہنچے گا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں؟ ۔ AP

ICC World Test Championship : آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے گزشتہ ایڈیشن کی رنر اپ ٹیم انڈیا اس مرتبہ بھی فائنل میں پہنچنے کی ریس میں برقرار ہے ۔ جنوبی افریقی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جیت لیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے گزشتہ ایڈیشن کی رنر اپ ٹیم انڈیا اس مرتبہ بھی فائنل میں پہنچنے کی ریس میں برقرار ہے ۔ جنوبی افریقی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جیت لیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 342 رنز بنائے تھے اور ویسٹ انڈیز کو 212 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔ وہیں دوسری اننگز میں ٹیم 116 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور ونڈیز ٹیم کے سامنے 247 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم 159 رنز پر جنوبی افریقہ نے مخالف ٹیم کو آوٹ کرکے 87 رنز سے جیت حاصل کرلی ۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جا رہی سیریز میں ہندوستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے خلاف تیسرا میچ کھیل رہی ہے۔ ہندوستان نے لگاتار دو میچ جیت کر 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ اندور ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 76 رنز کا ہدف ملا ہے۔ میچ کا نتیجہ ہندوستان کے حق میں نہیں آیا، پھر بھی ٹیم انڈیا کے پاس سیریز کا آخری میچ ہوگا۔ جنوبی افریقہ اس ریس سے تقریباً باہر ہو چکا ہے، لیکن سری لنکا بڑا خطرہ بنا ہوا ہے ۔

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنے کیلئے ہندوستان کے پاس آسان طریقہ یہ ہے کہ وہ آسٹریلیا کو بارڈر ۔ گواسکر ٹرافی میں ایک اور میچ میں ہرادے ۔ اگر ٹیم انڈیا آسٹریلیا سے اندور ٹیسٹ میں ہار جاتی ہے پھر بھی وہ احمد آباد کا مقابلہ جیت کر براہ راست فائنل کا ٹکٹ حاصل کرسکتی ہے ۔

    ویسے سیریز دو دو سے برابر کرنے کے بعد مشکلات بڑھ جائیں گی ۔ سری لنکا کی ٹیم کو نیوزی لینڈ سے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں اور اس کو اگر جیت ملتی ہے تو وہ اپنی جگہ پکی کرلے گی ۔

    یہ بھی پڑھئے: جسپریت بمراہ کو لے کر آیا تازہ اپ ڈیٹ،جاسکتے ہیں نیوزی لینڈ، جانئے کب تک ہوسکتی ہے واپسی؟


    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل خطرے میں



    اس وقت اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر نظر ڈالیں تو آسٹریلیا کی ٹیم 66.67 جیت فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ ہندوستان کی جیت کا فیصد 64.06 ہے اور سری لنکا کی جیت کا فیصد 53.33 ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم کی جیت کا فیصد 52.38 ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ملی شکست نے فائنل میں پہنچنے کی اس کی امیدوں کو جھٹکا دیا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: