உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہندوستان نے پاکستان کو چھوڑا پیچھے ، نمبر ون پر بنائی جگہ

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہندوستان نے پاکستان کو چھوڑا پیچھے ، نمبر ون پر بنائی جگہ ۔ (PIC: AP)

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہندوستان نے پاکستان کو چھوڑا پیچھے ، نمبر ون پر بنائی جگہ ۔ (PIC: AP)

    ICC World Test Championship : اوول میں ہندوستان کی جیت کے بعد پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے سیزن میں انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ جیت کر پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور نمبر 1 کی پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے ۔ ہندوستان نے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 157 رنز سے جیت لیا ۔ اس تاریخی جیت کی بنیاد پر ہندوستان کو 26 پوائنٹس اور 54.17 پوائنٹس فیصد ملے ، جس کی وجہ سے وہ اب ٹاپ پر پہنچ گیا ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل میں ہندوستان کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ دونوں کے 50 پوائنٹس فیصد ہیں ۔ انگلینڈ 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ انگلینڈ کا پوائنٹس فیصد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مقابلہ میں صرف 29.17 ہے ۔

      ہر ٹیسٹ میچ میں جیت کیلئے 12 پوائنٹس دیئے جاتے ہیں ۔ برابری کے لیے 6 پوائنٹس اور ڈرا ہونے پر 4 پوائنٹس ملتے ہیں ۔ میچ ہارنے والی ٹیم کو کوئی پوائنٹ نہیں ملتا ہے  ۔ دوسری طرف اگر ہم پوائنٹس فیصد کے بارے میں بات کریں تو جیت پر 100 فیصد ، ٹائی پر 50 فیصد اور ڈرا پر 33.33 فیصد پوائنٹس ملتے ہیں ۔

      ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 60 پوائنٹس داؤ پر ہیں ۔ چار ٹیسٹ سیریز میں 48 پوائنٹس ، 3 میچوں کی سیریز میں 36 اور 2 میچوں کی سیریز میں 24 پوائنٹس داؤ پر ہوتے ہیں ۔ حال ہی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی ۔

      اوول ٹیسٹ کے نتیجہ سے پہلے ہندوستان اور انگلینڈ دونوں کو دھیمی رفتار کی وجہ سے 2-2 پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا تھا ، جس کی وجہ 3 ٹیسٹ میچوں کے بعد ان دونوں کے پاس 16-16 پوائنٹس کی بجائے 14 پوائنٹس تھے ۔ انگلینڈ کو چوتھے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی وجہ سے اس کے صرف 14 پوائنٹس ہی رہیں گے ، لیکن ہندوستان کو پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے ۔

      خیال رہے کہ ہندوستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے ۔ نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: