உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND v PAK سیریز پر ای سی بی کے بعد آئس لینڈ کرکٹ کا آیا دلچسپ بیان، دیا یہ خاص آفر

    IND v PAK سیریز پر ای سی بی کے بعد آئس لینڈ کرکٹ کا آیا دلچسپ بیان، دیا یہ خاص آفر  (AFP)

    IND v PAK سیریز پر ای سی بی کے بعد آئس لینڈ کرکٹ کا آیا دلچسپ بیان، دیا یہ خاص آفر (AFP)

    India vs Pakistan : پچھلے کئی سالوں سے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیریز نہیں ہوپا رہی ہے ۔ دونوں ٹیمیں صرف ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہی آمنے سامنے ہوپا رہی ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : پچھلے کئی سالوں سے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیریز نہیں ہوپا رہی ہے ۔ دونوں ٹیمیں صرف ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہی آمنے سامنے ہوپا رہی ہیں ۔ حال ہی میں ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہوا تھا ۔ اس دوران دونوں ممالک کے فینس اس مقابلہ کو دیکھنے کیلئے میدان تک پہنچے تھے ، جو فینس میدان تک نہیں پہنچ پائے، انہوں نے اپنے گھر پر ہی ٹی وی کے سامنے ان مقابلوں کا لطف اٹھایا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پہلے لیا پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا وکٹ، اب ٹیم انڈیا کے اسپنر روی بشنوئی نے کھولا راز


      ہندوستان اور پاکستان میچ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ نے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے ۔ بورڈ نے دونوں ٹیموں کے درمیان دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کی رسمی پیشکش کی ہے، لیکن ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ایسا کوئی امکان نہیں نظر آرہا ہے ۔


      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع کی کورونا رپورٹ آئی نگیٹو، BCCI کے ٹیم اعلان سے ایک گھنٹے بعد آئی 'اچھی خبر'


      انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کی اس پیش کش کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائی کا دور شروع ہوگیا ہے ۔ دونوں ممالک کے فینس ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ کچھ فینس نے سوشل میڈیا پر ہندوستان اور پاکستان فینس میچ کا ذکر بھی کیا ہے ۔ اس درمیان آئس لینڈ کرکٹ کا ایک مزیدار ٹویٹ سامنے آیا ہے ۔

      بورڈ نے انگلینڈ کی پیش کش پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے سنا ہے کہ ای سی بی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کی پیش کش کی ہے ۔ ہم آفیشیل طور پر آئی سی سی اعلان کرتے ہیں کہ ہم بھی ایسا کرنے کی پیش کش کررہے ہیں اور جون اور جولائی میں تقریبا 24 گھنٹے ڈے لائٹ فراہم کرسکتے ہیں ۔ ساتھ ہی میچوں کو کوور کرنے والے بہتر ٹویٹ بھی فراہم کرسکتے ہیں ۔ اسنائپر سیکورٹی کے ساتھ ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: