اپنا ضلع منتخب کریں۔

    افتخار احمد نے لگایا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سب سے لمبا چھکا، گیند کو بھیجا اتنی دور، دیکھتے رہ گئے سبھی

    افتخار احمد نے لگایا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سب سے لمبا چھکا، گیند کو بھیجا اتنی دور، دیکھتے رہ گئے سبھی (AP)

    افتخار احمد نے لگایا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سب سے لمبا چھکا، گیند کو بھیجا اتنی دور، دیکھتے رہ گئے سبھی (AP)

    T20 World Cup 2022: افتخار احمد نے ہندوستان کے خلاف بھی خراب آغاز کے بعد 51 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا تھا ۔ جمعرات کو بھی انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 35 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اسٹرائیک ریٹ 146 کا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • intern, IndiaLahore
    • Share this:
      نئی دہلی : افتخار احمد نے اہم موقع پر نصف سنچری بنا کر پاکستان کو ایک مرتبہ پھر مشکلات سے باہر نکالا۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 43 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر ٹیم مشکلات کا شکار تھی۔ اس کے بعد افتخار نے نہ صرف عمدہ اننگز کھیلی بلکہ محمد نواز اور شاداب خان کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت داری کر کے اسکور کو 180 رنز سے بھی آگے لے گئے۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔ وہیں بارش کے خلل کے بعد 14 اووز میں ملے 142 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 108 رنز ہی بنا سکی۔

      افتخار احمد نے ہندوستان کے خلاف بھی خراب آغاز کے بعد 51 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا تھا ۔ جمعرات کو بھی انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 35 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اسٹرائیک ریٹ 146 کا تھا۔ انہوں نے 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اننگز کے 16ویں اوور میں انہوں نے 106 میٹر کا لمبا چھکا لگایا۔ یہ موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سب سے لمبا چھکا ہے۔ اوور کی چوتھی گیند پر انہوں نے یہ چھکا لیگ سائیڈ پر لگایا۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے ہندوستان کے خلاف 104 میٹر کا لمبا چھکا لگایا تھا۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرایا، جانئے اب سیمی فائنل میں پہنچنے کے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟


      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی جیت ہندوستان کیلئے خطرے کے گھنٹی، اب ہرحال میں ٹیم انڈیا کو جیتنا ہوگا اگلا میچ


      یہ 32 سالہ افتخار احمد کی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی صرف تیسری نصف سنچری ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے 32 اننگز میں 27 کی اوسط سے 602 رنز بنائے تھے۔ اسٹرائیک ریٹ 126 کا رہا تھا ۔ 62 ناٹ آؤٹ سب سے بڑا اسکور ہے۔ دوسری جانب اگر مجموعی طور پر ٹی ٹوینٹی کی بات کی جائے تو انہوں نے 165 اننگز میں 29 کی اوسط سے 3500 رنز بنائے ہیں۔ وہ 21 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 126 کا ہے۔ ناٹ آؤٹ 90 سب سے زیادہ اسکور ہے۔ وہ 140 چھکے بھی لگا چکے ہیں۔

      جنوبی افریقہ کے خلاف نائب کپتان شاداب خان نے 22 گیندوں پر 52 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے صرف 20 گیندوں میں اپنی نصف سنچری پوری کی۔ اس کے علاوہ محمد نواز نے 22 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ تیز گیند باز اینرک نورکیا نے 41 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: