ہوم » نیوز » اسپورٹس

جلد ہی ٹوٹنے والا ہے فخر زمان کا سب سے تیز 1000 رنوں کا ریکارڈ ، یہ کھلاڑی ہاتھ دھوکر پڑا پیچھا !۔

فخر زمان کے ساتھی سلامی بلے باز امام الحق تیز رفتاری سے اس ریکارڈ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں وہ 80 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے ۔ اس طرح سے یک روزہ کرکٹ میں وہ اب تک 12 اننگز میں 676 رن بناچکے ہیں ۔

  • Share this:
جلد ہی ٹوٹنے والا ہے فخر زمان کا سب سے تیز 1000 رنوں کا ریکارڈ ، یہ کھلاڑی ہاتھ دھوکر پڑا پیچھا !۔
جلد ہی ٹوٹنے والا ہے فخر زمان کا سب سے تیز 1000 رنوں کا ریکارڈ ، یہ کھلاڑی ہاتھ دھوکر پڑا پیچھا !۔ فائل فوٹو۔

پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان نے یک روزہ کیرئیر کی شروعات کسی طوفان کی طرح کی تھی اور آتے ہی چھاگئے تھے ۔ سال 1980 میں ویوین رچرڈس نے یک روزہ کرکٹ میں سب سے تیز 21 اننگز میں 1000 رن بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا ، جو اگلی تین دہائیوں تک نہیں ٹوٹ سکا ۔ البتہ اس دوران چار بلے بازوں نے اس ریکارڈ کی برابری ضرور کی ، لیکن پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان نے سال 2018 میں اس ریکارڈ کو توڑ دیا اور صرف 18 اننگز میں 1000 یک روزہ رن بنانے کا نیا ریکارڈ بناڈالا ۔

چونکہ یہ ریکارڈ انہوںنے 38 سال کے عرصہ کے بعد توڑا تھا ، تو ایسا لگنے لگا تھا کہ اب ان کا یہ ریکارڈ بھی اگلے کئی برسوں تک نہیں ٹوٹے گا ، لیکن موجودہ حالات کو دیکھیں تو معلوم پڑتا ہے کہ ان کا یہ ریکارڈ زیادہ دنوں تک نہیں ٹھہرنے والا ہے۔

دراصل فخر زمان کے ساتھی سلامی بلے باز امام الحق تیز رفتاری سے اس ریکارڈ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں وہ 80 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے ۔ اس طرح سے یک روزہ کرکٹ میں وہ اب تک 12 اننگز میں 676 رن بناچکے ہیں ۔ اب انہیں اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے اگلی پانچ اننگز میں 324 رنوں کی ضرورت ہے۔


یہ بھی پڑھیں : شعیب ملک سے چھکا کھا کر ہارنے پر رو پڑا افغانستان کا یہ گیندباز، ملک خود سمجھانے گئے

جس طرح کی فارم میں امام الحق نظر آرہے ہیں اس کو دیکھ کر معلوم پڑتا ہے کہ اس ریکارڈ کو توڑنا ان کیلئے کو ئی بڑی بات نہیں ہوگی ۔ وہ اب تک چار سنچریاں اور دو نصف سنچریاں اپنے نام کرچکے ہیں ۔ اس دوران ان کا اوسط 67.6 کا رہا ہے جو کہ کمال کا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ جس استقلال کے ساتھ وہ رن بنارہے ہیں اس کا بھی کوئی جواب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہندوستان سے شکست کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا : ہم نے دو کیلئے تیاری کی تھی ، تیسرا کام کرگیا

First published: Sep 23, 2018 12:12 PM IST