اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Ind vs Aus: میتھیو ویڈ نے ہندوستان کے منہ سے چھینی جیت، آسٹریلیا نے چار وکٹوں سے ہرایا

    Ind vs Aus: میتھیو ویڈ نے ہندوستان کے منہ سے چھینی جیت، آسٹریلیا نے چار وکٹوں سے ہرایا ۔ تصویر : اے پی ۔

    Ind vs Aus: میتھیو ویڈ نے ہندوستان کے منہ سے چھینی جیت، آسٹریلیا نے چار وکٹوں سے ہرایا ۔ تصویر : اے پی ۔

    India vs Australia 1st T20I: کیمرون گرین (61 رنز) کی نصف سنچری کے بعد میتھیو ویڈ کی 21 گیندوں پر 45 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کی مدد سے آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہندوستان کو چار گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی: کیمرون گرین (61 رنز) کی نصف سنچری کے بعد میتھیو ویڈ کی 21 گیندوں پر 45 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کی مدد سے آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہندوستان کو چار گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستانی ٹیم کی فیلڈنگ انتہائی مایوس کن رہی، جس میں ٹیم نے تین کیچ چھوڑے۔ اس ہار میں فیلڈنگ کے علاوہ خراب گیند بازی کا بھی رول رہا ۔ اکشر پٹیل کو چھوڑ کر سبھی نے جم کر رنز لٹائے ۔ اس سے پہلے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (71 ناٹ آؤٹ) اور سلامی بلے باز کے ایل راہل (55 رنز) کی نصف سنچریوں کے علاوہ سوریہ کمار یادو (46 رنز) نے ہندوستان کو بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد چھ وکٹ پر 208 رنز کا بڑا اسکور بنانے میں مدد کی ۔

      آسٹریلیا نے گرین کی نصف سنچری، اسٹیو اسمتھ کے 35 اور آخر میں ویڈ کے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر ناٹ آوٹ 45 رنز کی مدد سے 19.2 اوورز میں چھ وکٹوں پر 211 رنز بنالئے اور سیریز میں 1-0 سے سبقت حاصل کرلی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹم ڈیوڈ نے ڈیبیو میچ میں 18 رنز بنائے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی خوبصورت کرکٹر کائنات امتیاز اس ہندوستانی کرکٹر سے ملنے کے بعد بنیں تیز گیند باز


      اس سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کیلئے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ کپتان روہت شرما صرف 11 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ساتھ ہی ایشیا کپ 2022 میں کہرام مچانے والے وراٹ کوہلی بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور وہ 7 گیندوں پر صرف 2 رنز بنا کر ناتھن ایلس کی گیند پر کیمرون گرین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے لیجنڈ نے ہندوستان کودئے گہرے زخم،اب کہا: آفریدی کو نہیں کھیلنا چاہئے T20ورلڈکپ


      پچھلے کچھ وقت سے تنقید کا سامنا کر رہے کے ایل راہل نے اس میچ میں شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر دکھایا کہ ٹیم انڈیا ان پر مسلسل بھروسہ کیوں دکھا رہی ہے۔ کے ایل راہل نے 62 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں 2000 رنز مکمل کئے۔ راہل تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ راہل نے 32 گیندوں میں نصف سنچری بنائی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ ان کی 18ویں نصف سنچری تھی۔

      اس کے علاوہ 30 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی ۔ جبکہ اکشر پٹیل نے چھ ، دنیش کارتک نے چھ اور ہرشل پٹیل نے سات رنز بنائے ۔

       
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: