اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم انڈیا کے بلے باز اوندھے منھ گرے، 26 اوور میں سمٹی ٹیم، شرمناک ریکارڈ بھی بنایا

    یہ ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کا سب سے کم اسکور بھی ہے۔ 7 بلے باز ڈبل فیگرز تک نہ پہنچ سکے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اکشر پٹیل نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔

    یہ ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کا سب سے کم اسکور بھی ہے۔ 7 بلے باز ڈبل فیگرز تک نہ پہنچ سکے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اکشر پٹیل نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔

    یہ ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کا سب سے کم اسکور بھی ہے۔ 7 بلے باز ڈبل فیگرز تک نہ پہنچ سکے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اکشر پٹیل نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی. روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی بلے باز دوسرے ون ڈے میں بری طرح ناکام رہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلنے والی ہندوستانی ٹیم 26 اوورز میں 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ یہ ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کا سب سے کم اسکور بھی ہے۔ 7 بلے باز ڈبل فیگرز تک نہ پہنچ سکے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اکشر پٹیل نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔
      آسٹریلیا کے تیز گیند بازوں نے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ناتھن ایلس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 3 میچوں کی سیریز میں ٹیم انڈیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کنگارو ٹیم کے پاس برابری کا موقع ہے۔ اس سے قبل ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

      آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ مچل اسٹارک نے پہلے ہی اوور میں ہندوستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ انہوں نے شبمن گل کو کھاتہ نہیں کھولنے دیا۔ اس کے بعد اسٹارک نے 5ویں اوور میں لگاتار 2 گیندوں پر کپتان روہت شرما اور سوریہ کمار یادو کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ روہت نے 15 گیندوں میں 13 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی سوریا لگاتار دوسرے میچ میں کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔

       

      یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نے آتے ہی بدل دی ٹیم، نظر آئی ورلڈ کپ کی فکر، آل راؤنڈر کو کیا باہر

      عرفان پٹھان نے بیوی کے ساتھ شیئر کی تصویر، مداحوں نے کیا ٹرول، بولے۔ آہستہ۔آہستہ نقاب ہٹا

       

      49 رنز پر 5 وکٹیں گریں۔
      ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی 5 وکٹیں صرف 49 رنز پر گر چکی تھیں۔ اس کے بعد وراٹ  کوہلی اور رویندرا جڈیجہ نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ناتھن ایلس نے 31 رنز کے اسکور پر کوہلی کو ایل بی ڈبلیو کرکے ہاتھوں ہندوستان کی امید توڑ دی۔ اس کے بعد جڈیجہ نے بھی 16 رنز بنائے۔

      مزید پڑھئے: ٹیم انڈیا کے تجربہ کار کرکٹر نے توڑا بھروسہ، دوست کی بیوی سے ہی کر بیٹھے محبت اور پھر۔۔۔

      سوریہ کمار یادو کے پاس ورلڈکپ کھیلنے کا آخری موقع ! آج طے ہوسکتا ہے مستقبل، ٹیسٹ ٹیم سے باہر

      ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اکشر پٹیل 29 گیندوں پر 29 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 2 چھکے بھی لگائے۔ تیز گیند باز ناتھن ایلس نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: