உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ind vs Aus : ٹیم انڈیا کورونا دور میں کھیلے گی پہلی سیریز ، بی سی آئی نے ٹیم کا کیا اعلان

    ٹیم انڈیا کورونا دور میں کھیلے گی پہلی سیریز ، بی سی آئی نے ٹیم کا کیا اعلان

    ٹیم انڈیا کورونا دور میں کھیلے گی پہلی سیریز ، بی سی آئی نے ٹیم کا کیا اعلان

    آئی پی ایل کے دوران زخمی ہوئے روہت شرما اور ایشانت شرما کو آسٹریلیا دورہ کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے ۔ محمد سراج اور ورون چکرورتی کو ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔

    • Share this:
      بی سی سی آئی نے آسٹریلیا دورہ کیلئے پیر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کی میزبانی میں آئی پی ایل کے بعد تین ٹوینٹی ، تین ون ڈے اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔ آسٹریلیا دورہ کیلئے سلیکٹرس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملے ۔

      ٹیم انڈیا نے فروری میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا ۔ اس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جارہی سیریز کو رد کردیا گیا تھا ۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے کوئی انٹرنیشنل سیریز نہیں کھیلی ہے ۔ وراٹ کوہلی تینوں فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کی کمان سنبھالیں گے ۔ وہیں کے ایل راہل کو ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔

      سلیکٹرس نے روہت شرما کو باہر کردیا ہے ۔ دراصل روہت شرما آئی پی ایل میں زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی چوٹ کو لے کر ابھی بھی تذبذب برقرار ہے ۔ وہیں زخمی ایشانت شرما کو بھی موقع نہیں دیا گیا ہے ۔



      آسٹریلیا دورہ کیلئے منتخب کھلاڑی پوری سیریز کے دوران بایو سیکیور ببل میں رہیں گے ۔ ون ڈے سیریز سڈنی اور کینبرا میں کھیلی جائے گی ، جو چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بعد ہوگی ۔ اس دورے کیلئے ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ روی شاستری اور گیند باز کوچ بھرت ارون آج یو اے ای پہنچیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ اسپیشلسٹ پجارا اور ہنوما وہاری بھی یو اے ای آئیں گے اور آسٹریلیا دورہ پر جڑنے سے پہلے بایوببل میں اپنا کوارنٹائن پورا کریں گے ۔

      ٹی ٹوینٹی ٹیم : وراٹ کوہلی ، شیکھر دھون ، مینک اگرول ، کے ایل راہل ، سریش ایئر ، ہاردک پانڈیا ، سنجو سیمسن ، رویندر جڈیجہ ، واشنگٹن سندر ، یجویندر چہل ، جسپریت بمراہ ، محمد سمیع ، دیپک چاہر ، ورون چکرورتی ۔

      ون ڈے  ٹیم : وراٹ کوہلی ، شیکھر دھون ، شبھمن گل، کے ایل راہل ، سریش ایئر ، منیش پانڈے ، ہاردک پانڈیا ، مینک اگروال ، رویندر جڈیجہ ، یجویندر چہل ، کلدیپ یادو ، جسپریت بمراہ ، محمد سمیع ، نودیپ سینی ، شردل ٹھاکر ۔

      ٹیسٹ ٹیم : وراٹ کوہلی ، مینک اگروال ، پرتھوی شا ، کے ایل راہل ، چتیشور پجارا ، اجنکیا رہانے ، ہنوما وہاری ، شبھمن گل ، وردھمان ساہا ، ریشبھ پنت ، جسپریت بمراہ ، محمد سمیع ، امیش یادو ، نودیپ سینی ، کلدیپ یادو ، رویندر جڈیجہ ، آر اشون ، محمد سراج ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: