آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب ہے دہلی کا اسٹیڈیم! کیا ہندوستان کی 'وجے رتھ ' پر لگ پائے گی بریک!

آسٹریلیا کیلئے برا خواب ہے دہلی کا اسٹیڈیم! کیا ہندوستان کی 'وجے رتھ ' پر لگ پائے گی بریک! (BCCI)

آسٹریلیا کیلئے برا خواب ہے دہلی کا اسٹیڈیم! کیا ہندوستان کی 'وجے رتھ ' پر لگ پائے گی بریک! (BCCI)

India vs Australia : ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے کمر کس لی ہے۔ ساتھ ہی مہمان ٹیم اس میچ میں 64 سال پرانا ریکارڈ بھی دہرانا چاہے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے کمر کس لی ہے۔ ساتھ ہی مہمان ٹیم اس میچ میں 64 سال پرانا ریکارڈ بھی دہرانا چاہے گی۔ بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کی ٹیم 0-1 سے پیچھے ہے۔ دہلی کے ریکارڈ کی بات کریں تو ہندوستان یہاں 36 سال سے ناقابل تسخیر ہے۔ اعداد و شمار کو دیکھنے کے بعد یہ بات واضح ہے کہ آسٹریلیا ہندوستان کے دارالحکومت میں جیت سے کوسوں دور ہے ۔

    دہلی میں ہندوستان کے پچھلے میچوں کی بات کریں تو ٹیم انڈیا نے 12 میں سے 10 ٹیسٹ جیتے ہیں، جب کہ 2 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ پچھلی مرتبہ یہاں ہندوستان کو ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران سابق ہندوستانی لیجنڈ کرکٹر سچن تیندولکر کا ڈیبیو بھی نہیں ہوا تھا۔ وہیں ٹیم انڈیا کے موجودہ کپتان روہت شرما کی عمر اس وقت صرف 7 ماہ تھی اور وراٹ کوہلی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔

    ہندوستان میں دو اسٹیڈیم آسٹریلیائی ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ہیں۔ اس میں دہلی کا ارون جیٹلی اسٹیڈیم اور چنئی کا اسٹیڈیم شامل ہے۔ یہاں 5 سے زیادہ میچ کھیل کر آسٹریلیا کی جیت کا تناسب کافی خراب ہے۔ کنگارو ٹیم کو آخری مرتبہ 64 سال پہلے یعنی 1959 میں دہلی میں جیت ملی تھی۔

    ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دہلی میں 8ویں بار آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک سات ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں۔ جس میں ٹیم انڈیا نے 3 جیتے جبکہ 1 میچ آسٹریلیا کے کھاتے میں آیا۔ وہیں 3 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا نے رقم کی تاریخ، تینوں فارمیٹ کی نمبر-1 ٹیم بنی، آسٹریلیا کو دیا کرارا جھٹکا


    یہ بھی پڑھئے: 100ویں ٹیسٹ سے پہلے چتیشور پجارا کی پی ایم مودی سے خاص ملاقات، وزیراعظم نے دیں نیک خواہشات



    اب دیکھنا یہ ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم بارڈر گواسکر سیریز میں تاریخی فتح درج کرانے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: