اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs AUS: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن کو ملی جگہ

    IND vs AUS: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن کو ملی جگہ (Suryakumar Yadav Instagram)

    IND vs AUS: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن کو ملی جگہ (Suryakumar Yadav Instagram)

    India vs Australia Test Series: ٹیم انڈیا 9 فروری سے آسٹریلیا کے خلاف 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ بی سی سی آئی نے پہلے 2 میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ریشبھ پنت ابھی تک زخمی ہیں، ان کی جگہ ایشان کشن کو وکٹ کیپر کے طور پر موقع ملا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیم انڈیا 9 فروری سے آسٹریلیا کے خلاف 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ بی سی سی آئی نے پہلے 2 میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ریشبھ پنت ابھی تک زخمی ہیں، ان کی جگہ ایشان کشن کو وکٹ کیپر کے طور پر موقع ملا ہے۔ سوریہ کمار یادو کو بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ کے ایس بھرت دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں۔ وہ پہلے بھی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں، لیکن پنت کی وجہ سے انہیں موقع نہیں ملا۔

      یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ فائنل میں جگہ بنانے کیلئے ہندوستانی ٹیم کیلئے یہ سیریز جیتنی ضروری ہے۔ تاہم ہاردک پانڈیا ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ بھی چوٹ کے بعد اس سیریز سے واپسی کر رہے ہیں۔ وہ چوٹ کے باعث ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

      آسٹریلیائی ٹیم نے حال ہی میں اپنے گھر میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نام کی تھی ۔ ایسی میں ٹیم کے حوصلے بلند ہوں گے۔ دوسری جانب ہندوستانی ٹیم کا گھر پر ریکارڈ شاندار ہے۔ ایسے میں سیریز کے دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستانی اسپنر اشون، اکشر، کلدیپ اور جڈیجہ کنگارو بلے بازوں کا امتحان لیں گے۔ ٹیسٹ میں اشون کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔

      آسٹریلیا کی ٹیم کا ریکارڈ ہندوستان میں کچھ خاص نہیں ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو کنگارو ٹیم اس وقت پہلے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ٹیم انڈیا دوسرے نمبر پر ہے۔ دونوں کے درمیان جون میں فائنل کھیلے جانے کا امکان ہے۔ یہ چیمپئن شپ کا دوسرا سیزن ہے۔ پہلے سیزن میں بھی ہندوستانی ٹیم خطابی راؤنڈ میں پہنچی تھی، لیکن نیوزی لینڈ سے ہار گئی تھی ۔

      یہ بھی پڑھئے: IND vs SL: محمد سراج نے کے ایل راہل کے کہنے پر بدلا پلان اور لگادی وکٹوں کی جھڑی


      یہ بھی پڑھئے: IND vs SL:کلدیپ یادو کی شاندار پرفارمنس پر یجویندر چہل ہوئے ٹرول، جانئے کیا ہے پورا معاملہ



      پہلے 2 ٹیسٹ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ

      روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، شریس ایئر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، آر اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ، محمد سمیع ، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکٹ، سوریہ کمار یادو ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: