بنگلہ دیش سے سیریز ہارنے کے بعد روہت شرما کا پھوٹا غصہ، کہا: اگر ملک کیلئے کھیلنا ہے تو....
بنگلہ دیش سے سیریز ہارنے کے بعد روہت شرما کا پھوٹا غصہ، کہا: اگر ملک کیلئے کھیلنا ہے تو.... (AP)
IND vs BAN: ٹیم انڈیا کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پانچ رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس میچ میں روہت شرما اور دیپک چاہر زخمی ہوگئے تھے ۔ میچ کے دوسرے اوور میں گیند روہت شرما کے انگوٹھے میں لگ گئی ۔
نئی دہلی : ٹیم انڈیا کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پانچ رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس میچ میں روہت شرما اور دیپک چاہر زخمی ہوگئے تھے ۔ میچ کے دوسرے اوور میں گیند روہت شرما کے انگوٹھے میں لگ گئی ۔ وہیں تیز گیند باز دیپک چاہر بھی ان فٹ دکھائی دئے ۔ وہ میچ میں تین اوور ہی ڈال سکے ۔ اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ کے بغیر اتری تھی ۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ہار کے بعد روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنا سو فیصد دینے کی ضرورت ہے ۔
میچ کے بعد روہت شرما نے کہا کہ یقینی طور پر ہماری ٹیم میں چوٹ تشویش کا موضوع ہے ۔ ہمیں اس کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہو، ہمیں ایسے کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ، کیونکہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اگر وہ ہندوستان کیلئے کھیلنے آرہے ہیں تو انہیں اپنا سو فیصد دینا ہوگا ۔
روہت شرما نے مزید کہا کہ ہمیں اس پر غور کرنا ہوگا ۔ ہمیں این سی اے کے ساتھ میٹنگ کرنی ہوگی اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ پر نظر رکھنی ہوگی ۔ ہم آدھے ادھورے فٹ کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے نہیں رکھ سکتے ۔ ملک کی نمائندگی کرنا فخر اور اعزاز کی بات ہے ۔ اگر وہ فٹ نہیں ہیں، تو یہ کافی نہیں ہے ۔
بتادیں کہ ہندوستانی کوچ راہل دراوڑ نے تصدیق کی ہے کہ روہت شرما، دیپک چاہر اور کلدیپ سین سیریز کے تیسری یعنی آخری ون ڈے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے ۔ روہت کا ٹیسٹ کھیلنا بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے ، کیونکہ وہ ایکسپرٹس سے صلاح و مشورہ کرنے کیلئے ممبئی جارہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی شروعات 14 دسمبر سے ہورہی ہے ۔ وہیں تیسرا یعنی آخری ون ڈے میچ ہفتہ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔