உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG : تیز گیند باز رابنسن کا قہر ، ہندوستان کو چوتھے دن ہی لیڈز ٹیسٹ میں ملی شکست

    IND vs ENG : تیز گیند باز رابنسن کا قہر ، ہندوستان کو چوتھے دن ہی لیڈز ٹیسٹ میں ملی شکست (AFP)

    IND vs ENG : تیز گیند باز رابنسن کا قہر ، ہندوستان کو چوتھے دن ہی لیڈز ٹیسٹ میں ملی شکست (AFP)

    IND vs ENG 3rd Test : ہندوستان نے میچ کے تیسرے دن جدوجہد کرتے ہوئے دو وکٹوں پر 215 رن بنائے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ چوتھے دن تک اس جدوجہد کو جاری رکھے گا لیکن انگلینڈ نے دوسری نئی گیند کے ساتھ ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو ہار ماننے پر مجبور کردیا اور ہندوستان کی ٹیم کو278 رنز سمیٹ دیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لیڈز : ہندوستان کے بلے بازوں نے انگلینڈ کے تیزگیندبازوں کے سامنے چوتھے دن صبح کے سیشن میں ہار مان لی اوراسے تیسرے ٹسٹ کے چوتھے دن سنیچر کے روز اننگز اور 76 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انگلینڈ نے اس جیت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی۔ ہندوستان نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں 151 رن کی جیت میں جو جذبہ دکھایا وہ لیڈز میں نظر نہیں آیا۔ ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کا تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور ٹیم انڈیا پہلے دن 41اوورز میں 78 رن پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 432 رن بنا کر 354 رن کی ریکارڈ برتری حاصل کی۔ ہندوستان نے میچ کے تیسرے دن جدوجہد کرتے ہوئے دو وکٹوں پر 215 رن بنائے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ چوتھے دن تک اس جدوجہد کو جاری رکھے گا لیکن انگلینڈ نے دوسری نئی گیند کے ساتھ ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو ہار ماننے پر مجبور کردیا اور ہندوستان کی ٹیم کو278 رنز سمیٹ دیا۔

      انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 26 اوورز میں 65 رن دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سیریز میں دوسری مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کریگ اوورٹن نے 47 رن دے کر تین وکٹیں جبکہ جیمز اینڈرسن اور آف اسپنر معین علی کو ایک ایک وکٹ ملی۔ انگلینڈ نے صبح کے سیشن میں 54 منٹ میں 63 رن دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

      چوتھے دن کی صبح انگلینڈ نے دوسری نئی گیند لی اور رابنسن نے پجارا کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ پجارا اپنے اسکور میں کوئی اضافہ نہ کر سکے اور 189 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پجارا نے اندر آنے والی گیند پر کوئی شاٹ نہ کھیلنے کی کوشش کی ۔ گیند ا ن کے پیڈ سے ٹکرائی اور اپیل پر امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا لیکن انگلینڈ نے ڈی آر ایس کی مدد لی اور امپائر کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا اور پجارا آوٹ قرار دیئے گئے۔

      وراٹ نے نائب کپتان اجنکیا رہانے کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 22 رنز جوڑے۔ وراٹ کو اینڈرسن کی گیند پر امپائر نے آؤٹ دیا لیکن رہانے کی درخواست پر وراٹ نے ڈی آر ایس لیا اور کوہلی ناٹ آؤٹ رہے۔ لیکن وہ اس زندگی کا زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکے اور رابنسن کی گیند پر پہلی سلپ پر کپتان جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے وراٹ نے 125 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ وراٹ کی وکٹ 237 کے اسکور پر گری اور ان کے آؤٹ ہونے سے ہندوستان کی میچ بچانے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

      وراٹ کے آؤٹ ہونے کے دو رن بعد ہی رہانے کو اینڈرسن کی گیند پر وکٹ کیپر جوس بٹلر نے کیچ آؤٹ کیا۔ رہانے نے 25 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنائے۔ اس میچ میں بھی رشبھ پنت کی ناقص فارم جاری رہی اور انہوں نے سات گیندوں میں صرف ایک رن بنایا اور رابنسن کی گیند پر سلپ میں اوورٹن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: