IND vs ENG: جسپریت بمراہ بنے ٹیم انڈیا کے کپتان، بی سی سی آئی نے کیا اعلان، انگلینڈ سے آغاز
IND vs ENG: جسپریت بمراہ بنے ٹیم انڈیا کے کپتان، بی سی سی آئی نے کیا اعلان، انگلینڈ سے آغاز (AFP)
IND vs ENG 5th Test: جسپریت بمراہ کو ٹیم انڈیا کا نیا کپتان بنا دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔ مستقل کپتان روہت شرما کورونا کی وجہ سے اس میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
لندن : جسپریت بمراہ کو ٹیم انڈیا کا نیا کپتان بنا دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔ مستقل کپتان روہت شرما کورونا کی وجہ سے اس میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کپل دیو کے بعد بمراہ ہندوستان کی کپتانی کرنے والے پہلے تیز گیند باز ہیں۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ کل سے ایجبسٹن میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹیم انڈیا سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ ایسے میں بمراہ بطور کپتان ٹیم کو سیریز میں جیت سے ہمکنار کرنا چاہیں گے۔ یہ میچ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لحاظ سے کافی اہم ہے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے بتایا گیا کہ روہت شرما کا جمعرات کی صبح ٹیسٹ کیا گیا اور وہ دوبارہ مثبت آئے ہیں۔ ایسے میں وہ اس میچ سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے بمراہ کو کپتان جبکہ ریشبھ پنت کو نائب کپتان بنایا ہے۔ پنت نے گزشتہ سال انگلینڈ میں سنچری بنا کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔ حال ہی میں انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی ٹیم کی کمان ملی تھی ۔
جسپریت بمراہ نے 2016 کے آسٹریلیا کے دورے سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ انگلینڈ سے کپتانی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے 29 ٹیسٹ میچوں میں 123 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 8 بار 5 وکٹ جھٹکا ہے۔ ان کی بہترین کارکردگی 27 رنز کے عوض 6 وکٹیں ہیں۔
28 سالہ بمراہ نے 70 ون ڈے میچوں میں 113 اور 57 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 67 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔