உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG: ہندوستان نے 90 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک میچ میں بنائے پانچ بڑے ریکارڈ، کیا یہ بڑا کمال

    IND vs ENG: ہندوستان نے 90 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک میچ میں بنائے پانچ بڑے ریکارڈ، کیا یہ بڑا کمال  (Indian cricket team instagram)

    IND vs ENG: ہندوستان نے 90 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک میچ میں بنائے پانچ بڑے ریکارڈ، کیا یہ بڑا کمال (Indian cricket team instagram)

    IND vs ENG 5th Test: ٹیم انڈیا نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ پر شکنجہ کس دیا ہے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ٹیم نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 125 رنز بنا لیے تھے۔

    • Share this:
      برمنگھم : ٹیم انڈیا نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ پر شکنجہ کس دیا ہے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ٹیم نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 125 رنز بنا لیے تھے۔ چیتشور پجارا 50 رنز بناکرکھیل رہے تھے ۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے ریشبھ پنت ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ٹیم کی مجموعی برتری 257 رنز تھی ۔ اس گراؤنڈ پر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آج تک کوئی بھی ٹیم 300 رنز نہیں بنا سکی۔ اس معاملہ میں ہندوستان کو برتری حاصل ہے۔ میچ میں ہندوستان نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے تھے۔ پنت کے علاوہ رویندر جڈیجہ نے بھی سنچری بنائی تھی۔ جواب میں انگلینڈ نے جانی بیئرسٹو کی سنچری کی بدولت 284 رنز بنائے۔ محمد سراج نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم انڈیا نے اس میچ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے۔ ٹیم کی 90 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں یہ بہترین کارکردگی ہے۔ آئیے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سہواگ نے LIVE میچ میں کیا کوہلی پر فحش کمنٹ، بھڑکے فینس نے کہا: کمینٹری پینل سے ہٹاو


      پہلی: ریشبھ پنت نے پہلی اننگز میں 146 اور رویندر جڈیجہ نے 104 رنز بنائے۔ اس سے پہلے ہندوستانی کھلاڑیوں نے اس گراؤنڈ پر کبھی بھی ایک میچ میں 2 سنچریاں نہیں بنائی تھیں۔ بطور کھلاڑی اس میچ سے پہلے وراٹ کوہلی اور سچن تیندولکر نے سنچریاں بنائی تھیں ۔

      دوسرا: پنت اور جڈیجہ نے چھٹی وکٹ کیلئے 222 رنز کی شراکت داری کی۔ یہ انگلینڈ میں ہندوستان کے لئے چھٹی وکٹ کیلئے سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ اس سے پہلے پنت اور راہل نے 2018 میں اوول میں 204 رنز کی شراکت داری کی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جب سمیع کو اچانک گیند بازی سے روکنے پر پاکستانی امپائر پر بھڑکے کوہلی


      تیسرا : جسپریت بمراہ نے میچ کی کپتانی کرتے ہوئے اسٹیورٹ براڈ کے ایک اوور میں بلے سے 29 رنز بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ یہ ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے برائن لارا نے بلے سے 28 رنز بنائے تھے ۔

      چوتھا: بمراہ نے ایجبسٹن میں پہلی اننگز میں 10ویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آوٹ 31 رنز بنائے۔ یہ اس گراؤنڈ پر نمبر 10 پر کسی بھی ہندوستانی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور ہے ۔

      پانچواں: ہندوستانی تیز گیند بازوں نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کی تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستانی تیز گیند بازوں نے موجودہ 5 میچوں کی سیریز میں اب تک 71 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دو طرفہ سیریز میں یہ ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔ اس سے پہلے تیز گیند بازوں نے کبھی بھی 61 سے زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کی تھیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: