உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG: بابر اعظم نصف شب وراٹ کوہلی کے بچاو میں آئے، کہی دل چھو لینے والی بات

    India vs England 2nd ODI: وراٹ کوہلی (Virat Kohli) موجودہ وقت میں بلے سے اچھی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس درمیان انگلینڈ نے دوسرے ونڈے میں ہندوستانی ٹیم کو 100 رنوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کرلی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وراٹ کوہلی (Virat Kohli) ایک بار پھر بلے سے اچھی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے (IND vs ENG) میں وہ صرف 16 رن ہی بناسکے۔ اس طرح سے انگلینڈ نے یہ مقابلہ 100 رنوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی ہے۔ آخری مقابلہ 17 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 246 رن بنائے تھے۔ معین علی نے سب سے زیادہ 47 رن بنائے تھے۔ جواب میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ریس ٹاپلی کی قیادت میں شاندار گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے ہندوستان کو صرف 146 رنوں پر سمیٹ دیا۔ ٹاپلی نے 6 وکٹ حاصل کئے۔ اس سے قبل ہندوستان نے پہلا میچ 10 وکٹ سے جیتا تھا۔

      ہندوستان کی شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے سوشل میڈیا پر ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی سے متعلق بڑی بات کہی۔ انہوں نے لکھا، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ مضبوط رہو۔ معلوم ہو کہ وہ ابھی ٹسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا گئے ہوئے ہیں۔ فینس نے اسے لے کر بابر اعظم کی تعریف بھی کی ہے۔ انگلینڈ کے موجودہ دورے پر وراٹ کوہلی 5 اننگوں میں بلے بازی کرنے اترے اور کسی میں بھی 20 سے زیادہ رن نہیں بنا سکے ہیں۔ گزشتہ 3 سال سے وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری نہیں لگا سکے ہیں۔ اس وجہ سے کپل دیو سمیت کئی عظیم کھلاڑی ان کی جگہ ٹیم میں کسی نوجوان کھلاڑی کو شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

      پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وراٹ کوہلی کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ہے۔
      پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وراٹ کوہلی کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ہے۔

      20 رن ہے بہترین اسکور

      برمنگھم میں کھیلے گئے پانچویں ٹسٹ کی پہلی اننگ میں وراٹ کوہلی نے 11 رن بنائے۔ وہ دوسری اننگ میں بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے اور صرف 20 رن تک پہنچ سکے۔ ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں انہیں آرام دیا گیا تھا۔ دوسرے اور تیسرے میچ میں انہوں نے بالترتیب ایک اور 11 رن بنائے۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم سیریز 1-2 سے جیتنے میں کامیاب رہی۔ چوٹ کے سبب وراٹ کوہلی پہلے ونڈے میں نہیں اترسکے تھے۔ دوسرے میچ میں وہ 25 گیندوں پر 16 رن بناکر بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ڈیوڈ ولی کا شکار ہوئے۔ انہوں نے 3 چوکے لگاکر اچھی شروعات کی تھی، لیکن ایک بار پھر وہ آف اسٹمپ سے باہر جاتی ہوئی گیند کا شکار ہوئے۔

      ٹیم انڈیا کو اب ویسٹ انڈیز دورے پر جانا ہے۔ اس سیریز کے لئے بھی وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔ 3 میچوں کی ونڈے سیریز کھیلنے شکھر دھون کی قیادت میں نوجوان ٹیم جائے گی۔ وہیں 5 میچوں کی ٹی20 سیریز کے لئے وراٹ کوہلی کے علاوہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور لیگ اسپنر یجویندر چہل کو آرام دیا گیا ہے۔ اگست کے آخری ہفتے میں ٹی20 ایشیا کپ مجوزہ ہے۔ یہاں ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ ہونا ہے۔ اس سال اکتوبر-نومبر میں ٹی20 عالمی کپ بھی ہونا ہے۔ یہاں بھی پہلے میچ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: