انگلینڈ دورہ پر روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی اس 'حرکت' سے ناراض BCCI، مل سکتی ہے سزا!
انگلینڈ دورہ پر روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی اس 'حرکت' سے ناراض BCCI، مل سکتی ہے سزا! (PIC- AP)
IND vs ENG : ان دنوں ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں ٹیم کو 1 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلنے ہیں۔ انگلینڈ اور ہندوستان کی ٹیمیں یکم جولائی کو آمنے سامنے ہوں گی۔
نئی دہلی : ان دنوں ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں ٹیم کو 1 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلنے ہیں۔ انگلینڈ اور ہندوستان کی ٹیمیں یکم جولائی کو آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹیم کے اسٹار اسپنر روی چندرن اشون کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں اور انگلینڈ دورہ پر نہیں گئے ہیں ۔ ان سب کے درمیان ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں وہ انگلینڈ میں فینس کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ روہت اور وراٹ کے اس عمل سے خوش نہیں ہے۔
روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے گزشتہ ہفتے لندن میں فینس کے تصویریں کھینچوائی تھیں ، جہاں ہندوستانی ٹیم لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے خلاف وارم اپ میچ کی تیاری کر رہی ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ کوہلی اور روہت نے بغیر ماسک پہنے شاپنگ بھی کی ۔ بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے کھلاڑیوں کے اس اقدام کو سنجیدگی سے لیا ہے اور دونوں کو ایسا نہیں کرنے کی تنبیہ کی ہے۔
دھومل نے انسائیڈ اسپورٹس کو بتایا کہ انگلینڈ میں کورونا کا خطرہ کچھ کم ہوا ہے لیکن اس کے باوجود کھلاڑیوں کو زیادہ محتاط رہنا چاہئے۔ ہم ٹیم کو تھوڑا محتاط رہنے کیلئے کہیں گے۔ برطانیہ میں ابھی بھی روزانہ بڑی تعداد میں کووڈ کیسز سامنے آرہے ہیں ۔ وہاں ہر دن 10,000 سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں ۔
انگلینڈ کے دورے پر 3 ٹیسٹ میچ کھیلنے گئی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کیمپ میں بھی کووڈ 19 انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے ۔ جب ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ سال انگلینڈ کا دورہ کیا تھا، تو کورونا انفیکشن کی وجہ سے سیریز کو درمیان میں ہی روکنا پڑ گیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔