ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND vs ENG: جانی بیرسٹو کی سنچری سے انگلینڈ جیتا، 39 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا ہمالیائی ہدف

انگلینڈ نے دوسرے ونڈے میں ٹیم انڈیا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ جانی بیرسٹو نے 124 رن بنائے۔

  • Share this:
IND vs ENG: جانی بیرسٹو کی سنچری سے انگلینڈ جیتا، 39 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا ہمالیائی ہدف
جانی بیرسٹو کی سنچری سے انگلینڈ جیتا، 39 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا ہمالیائی ہدف

نئی دہلی: انگلینڈ نے ونڈے سیریز (India vs England) میں شاندار واپسی کی ہے۔ دوسرے ونڈے میں انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا آخری میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کے خلاف پہلی بار ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 300 سے زیادہ رن بناکر میچ جیتا ہے۔ اس کے پہلے 266 رن بناکر ٹیم انڈیا کے خلاف اسے سب سے بڑی جیت ملی تھی۔


337 رنوں کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلش ٹیم کو ایک بار پھر جانی بیرسٹو (124) اور جیسن رائے (55) نے اچھی شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ لے لئے 16.3 اوور میں 110 رن کی شراکت کی۔ تیز رن لینے کے چکر میں رائے رن آوٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دونوں نے ونڈے میں بطور سلامی بلے باز 13ویں بار سنچری کی شراکت کی۔

جیسن رائے کے آوٹ ہونے کے بعد اترے بین اسٹوکس نے طوفانی بلے بازی کی۔ حالانکہ وہ چوتھے ونڈے سنچری سے چوک گئے۔ انہوں نے 52 گیندوں کا سامنا کیا۔ 4 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ انہیں بھونیشور نے وکٹ کے پیچھے رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ وہیں بیرسٹو نے 112 گیندوں پر 11 چوکے اور 7 چھکے کے سہارے 124 رن بنائے۔ یہ ان کی ونڈے کی 11 ویں سنچری ہے۔ بیرسٹو اور اسٹوکس نے دوسرے وکٹ کے لئے 175 رن کی بڑی شراکت کی اور جیت کو یقینی بنا دیا۔


3 رن انگلینڈ نے دو وکٹ گنوائے

ایک وقت لگ رہا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم آسانی سے میچ جیت لے گی، لیکن بین اسٹوکس کے آوٹ ہونے سے ٹیم تھوڑا لڑکھڑا گئی۔ اسٹوکس کے بعد بیرسٹو اور کپتان جوس بٹلر (0) آوٹ ہوگئے۔ ٹیم نے 2 رن کے اندر تین وکٹ گنوا دیئے، لیکن ڈیوڈ ملان (16*) اور لیام لونگسٹون (27*) نے ٹیم کو جھٹکا نہیں لگنے دیا۔ انگلینڈ نے ہدف کو 43.3 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یعنی ابھی بھی 39 گیندیں باقی تھیں۔

 

کے ایل راہل کی پانچویں سنچری رائیگاں

اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے وکٹ پر 336 رنوں کا ہمالیائی ہدف کھڑا کیا تھا۔ کے ایل راہل نے 108 جبکہ رشبھ پنت نے 77 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی نے 66 اور ہاردک پانڈیا نے تیز طرار 35 رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے ٹام کرین اور ریس ٹاپلے نے دو دو وکٹ لئے۔ لیگ اسپنر عادل رشید نے 9ویں بار وراٹ کوہلی کو آوٹ کیا۔ اس کے پہلے ٹیم انڈیا نے ٹسٹ سریز میں 1-3 سے جبکہ ٹی-20 سیریز میں 2-3 سے انگلینڈ کو شکست دی ہے۔ شرے یس ایئر کی جگہ رشبھ پنت کو اس میچ میں موقع ملا تھا۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 26, 2021 09:44 PM IST