ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND vs ENG: انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان ، کرونال اور کرشنا کو ملی جگہ

IND vs ENG: انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے ۔ اس ٹیم میں سوریہ کمار یادو ، کرونال پانڈیا اور پرسدھ کرشنا کو جگہ ملی ہے ۔

  • Share this:
IND vs ENG: انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان ، کرونال اور کرشنا کو ملی جگہ
انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان ، کرونال اور کرشنا کو ملی جگہ ۔ (PIC: AFP)

انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے ۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تینوں میچ پونے میں کھیلے جائیں گے ۔ اس ٹیم میں سوریہ کمار یادو ، کرونال پانڈیا اور پرسدھ کرشنا کو جگہ ملی ہے ۔ حالانکہ ون ڈے ٹیم میں ایشان کشن کو موقع نہیں دیا گیا ہے ۔ اس سیریز کیلئے ٹیم انڈیا میں کچھ نئے چہروں کو شامل کئے جانے کی امید کی جارہی تھی اور ان میں کرونال پانڈیا اور پرسدھ کرشنا کا نام سب سے اوپر تھا ۔


پرسدھ کرشنا نے وجے ہزارے ٹرافی میں کرناٹک کی جانب سے کھیلتے ہوئے سات میچوں میں ۔۔۔۔ کی اوسط سے 14 وکٹ لئے تھے ۔ وہ اس سیزن میں اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بھی رہے تھے ۔ ان کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہی کرناٹک کی ٹیم اس سیزن میں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی ۔ حالانکہ سیمی فائنل میں اس کو ممبئی نے 72 رنوں سے ہرادیا تھا ۔ سیمی فائنل میچ میں پرسدھ کرشنا نے تین وکٹ جھٹکے تھے ۔


وہیں دوسری جانب کرونال پانڈیا نے بھی اپنی ٹیم بڑودہ کیلئے وجے ہزارے ٹرافی میں آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ وہ اس سیزن میں بڑودہ کیلئے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے ۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 129 سے زیادہ کی اوسط سے 388 رن بنائے ۔ اس دوران انہوں نے دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بھی لگائیں ۔ وہیں پانڈیا نے پانچ وکٹ بھی لئے ۔


ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ ون ڈے سیریز

پہلا میچ : 23 مارچ ، پونے ، دوپہر 1:30 بجے ہندوستانی وقت کے مطابق

دوسرا میچ : 26 مارچ ، پونے ، دوپہر 1:30 بجے ہندوستانی وقت کے مطابق

تیسرا میچ : 28 مارچ ، پونے ، دوپہر 1:30 بجے ہندوستانی وقت کے مطابق

ہندوستان کی ون ڈے ٹیم

وراٹ کوہلی ( کپتان) ، روہت شرما ، شیکھر دھون ، شبھمن گل ، شریس ایئر ، سوریہ کمار یادو ، ہاردک پانڈیا ، ریشبھ پنت ( وکٹ کیپر) ، کے ایل راہل ، یجویندر چہل ، کلدیپ یادو ، کرونال پانڈیا ، واشنگٹن سندر ، ٹی نٹراجن ، بھونیشور کمار ، محمد سراج ، پرسدھ کرشنا ، شاردل ٹھاکر ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 19, 2021 11:20 AM IST