உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG: بمراہ کو 2 مرتبہ اوور میں 7 گیندیں ڈالنی پڑی، دونوں بار ملی وکٹ، دیکھئے ویڈیو

    IND vs ENG: بمراہ کو 2 مرتبہ اوور میں 7 گیندیں ڈالنی پڑی، دونوں بار ملی وکٹ، دیکھئے ویڈیو  (AFP)

    IND vs ENG: بمراہ کو 2 مرتبہ اوور میں 7 گیندیں ڈالنی پڑی، دونوں بار ملی وکٹ، دیکھئے ویڈیو (AFP)

    IND vs ENG 5th Test: ٹیم انڈیا نے پانچویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 416 رن بنائے ہیں ۔ بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے تک انگلینڈ نے 15.1 اوورس میں تین وکٹ پر 60 رن بنالئے ہیں ۔ جو روٹ 19 اور جانی بیئرسٹو چھ رن بناکر کھیل رہے ہیں ۔

    • Share this:
      برمنگھم : جسپریت بمراہ کی شاندار گیند بازی کے دم پر ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط بنا لی ہے ۔ کپتان بمراہ نے انگلینڈ کے ٹاپ تھری بلے بازوں کو صرف 44 رن پر پویلین بھیج دیا ہے ۔ ٹیم اںڈیا نے پانچویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 416 رن بنائے ہیں ۔ بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے تک انگلینڈ نے 15.1 اوورس میں تین وکٹ پر 60 رن بنالئے ہیں ۔ جو روٹ 19 اور جانی بیئرسٹو چھ رن بناکر کھیل رہے ہیں ۔ بارش کی وجہ سے میچ کو تین مرتبہ روکنا پڑا ۔ ہندوستان کی جانب سے دوسرے دن رویندر جڈیجہ نے شاندار سنچری بنائی ۔ پہلے دن ریشبھ پنت نے شاندار سنچری بنائی تھی ۔ ہندوستانی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے آگے ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وراٹ، ریشبھ سمیت ٹیم انڈیا نے پہنی اسپیشل کیپ، مقصد جان آپ بھی کریں گے سلام


      جسپریت بمراہ کیلئے ہفتہ کو دوسرا دن کافی شاندار رہا ۔ انہوں نے دو اوور میں دو نوبال ڈالی ۔ یعنی دو مرتبہ انہیں اوور میں سات گیندیں ڈالنی پڑیں ۔ دونوں ہی اوورس کی اضافی گیند پر انہیں وکٹ ملی ۔ تیسرے اوور کی چھٹی گیند پر ایلیکس لیس نے دو رن بنائے ۔ یہ نو بال تھی، لیکن وہ اگلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ انہوں نے نو گیند پر چھ رن بنائے ۔ اس کے بعد دوسرے سلامی بلے بازی جیک کرالے بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ۔ وہ سترہ گیندوں پر نو رن بناکر بمراہ کا دوسرا شکار بنے ۔


      یہ بھی پڑھئے: جسپریت بمراہ نے کپتان بنتے ہی مچایا کہرام، براڈ کے ایک اوور میں بنے 35رن، دیکھئے Video


      انگلینڈ نے دو وکٹ 27 رن پر گنوا دئے تھے ۔ اس کے بعد بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا ۔ اس کے بعد جو روٹ اور اولی پوپ کریز پر آئے ۔ بمراہ کی گیارہویں اوور کی آخری گیند ایک مرتبہ پھر نو بال ہوگئی۔ پوپ نے اس گیند پر رن نہیں بنایا، لیکن اگلی گیند پر وہ سلپ میں شریس ایئر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے ۔ اس طرح سے انگلش ٹیم نے 44 رن پر تین وکٹ کھودئے ۔ انہوں نے 18 گیند پر 10 رن بنائے۔ اس سے پہلے بمراہ نے بلے سے بھی کمال دکھایا اور اسٹوارٹ براڈ کے اوور میں 35 رن بناڈالے ۔ یہ ٹیسٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور ہے ۔

      حالانکہ ایبجسٹن کا ریکارڈ ٹیم انڈیا کیلئے اچھا نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ ٹیم نے اس میچ سے پہلے یہاں سات ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ۔ چھ میں اس کو شکست ملی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا رہا ہے ، لیکن اس میچ میں اب تک ہندوستان کے بلے بازوں اور گیند بازوں دنوں نے ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: