உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG: جسپریت بمراہ نے کپتان بنتے ہی مچایا کہرام، براڈ کے ایک اوور میں بنے 35رن، دیکھئے ویڈیو

    IND vs ENG: جسپریت بمراہ نے کپتان بنتے ہی مچایا کہرام، براڈ کے ایک اوور میں بنے 35رن، دیکھئے ویڈیو (AFP)

    IND vs ENG: جسپریت بمراہ نے کپتان بنتے ہی مچایا کہرام، براڈ کے ایک اوور میں بنے 35رن، دیکھئے ویڈیو (AFP)

    IND vs ENG 5th Test : جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کی سرزمین پر بلے سے کہرا مچا دیا ہے ۔ انہوں نے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں 35 رنز بنا ڈالے ۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور ہے۔ بمراہ نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

    • Share this:
      برمنگھم : جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کی سرزمین پر بلے سے کہرا مچا دیا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5ویں ٹیسٹ میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ریشبھ پنت اور رویندر جڈیجہ نے سنچریاں بنائیں ۔ اس کے بعد کپتان جسپریت بمراہ نے 16 گیندوں پر ناٹ آوٹ 31 رنز بنا کر اسکور کو 400 رنز سے آگے پہنچا دیا ۔ انہوں نے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں 35 رنز بنا ڈالے ۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور ہے۔ بمراہ نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اس سے قبل برائن لارا نے 2002 میں جنوبی افریقہ کے آر پیٹرسن کے خلاف ایک اوور میں 28 رنز بنائے تھے۔ وہیں 2013 میں جارج بیلی نے بھی جیمز اینڈرسن کے اوور میں 28 رنز بنائے تھے۔ نیز 2020 میں کیشو مہاراج نے جو روٹ کے اوور میں 28 رنز بنائے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: روہت شرما کو ملی ٹی 20 اور ون ڈے کی کمان، کوہلی پہلے ٹی 20 میں نہیں کھیلیں گے


      ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اوور میں 30 یا اس سے زیادہ رنز بنائے گئے۔ جسپریت بمراہ نے 84ویں اوور کی پہلی گیند پر 4 رنز بنائے۔ دوسری گیند وائیڈ تھی اور اس پر 4 رنز بھی ملے ۔ دوسری گیند پر بمراہ نے ایک مرتبہ پھر چھکا لگایا۔ یہ گیند نوبال تھی۔ اس کے بعد براڈ کی اگلی 3 گیندوں پر بمراہ نے لگاتار 3 چوکے لگائے۔ انہوں نے 5ویں گیند پر بیک ورڈ اسکوائر لیگ پر چھکا لگایا۔ آخری گیند پر ایک رن لیا۔ اس طرح اوور میں کل 35 رنز بنے۔ براڈ نے اس اوور میں کل 8 گیندیں کیں۔ بمراہ پہلی بار ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔


      یہ بھی پڑھئے: PCB کے سینٹرل کنٹریکٹ میں چھائے یہ 3پاکستانی کھلاڑی، جانئے دیگر کھلاڑیوں کو کیا ملا فائدہ؟


      جسپریت بمراہ 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یہ ٹیسٹ کیریئر میں ان کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل انہوں نے لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف ناٹ آؤٹ 34 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی تھی۔ وہ اپنے کیرئیر کا 30 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور صرف 2 بار 30 سے ​​زیادہ رنز بنائے ہیں۔

      غور طلب ہے کہ اس سے پہلے 2007 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں یوراج سنگھ نے اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: