உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG: روہت شرما کھیل سکتے ہیں ٹیسٹ، بی سی سی آئی نے انہیں لے کر بنایا یہ خاص پلان

    IND vs ENG: روہت شرما کھیل سکتے ہیں ٹیسٹ، بی سی سی آئی نے انہیں لے کر بنایا یہ خاص پلان  (AFP)

    IND vs ENG: روہت شرما کھیل سکتے ہیں ٹیسٹ، بی سی سی آئی نے انہیں لے کر بنایا یہ خاص پلان (AFP)

    India vs England Test: روہت شرما نے ٹیم انڈیا کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ وہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں اور لیسٹر شائر کے خلاف ڈرا میچ کی دوسری اننگز میں بلے بازی کے لئے نہیں اترے۔ لیکن دیگر کھلاڑی اتوار کو میدان میں اترے۔ ایسی صورت میں کسی دوسرے کھلاڑی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ لیکن اس درمیان خبریں آ رہی ہیں کہ روہت بھی ٹیسٹ سے پہلے فٹ ہو سکتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : روہت شرما نے ٹیم انڈیا کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ وہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں اور لیسٹر شائر کے خلاف ڈرا میچ کی دوسری اننگز میں بلے بازی کے لئے نہیں اترے۔ لیکن دیگر کھلاڑی اتوار کو میدان میں اترے۔ ایسی صورت میں کسی دوسرے کھلاڑی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ لیکن اس درمیان خبریں آ رہی ہیں کہ روہت بھی ٹیسٹ سے پہلے فٹ ہو سکتے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ یکم جولائی سے شروع ہونے والا ہے۔ یہ میچ گزشتہ سال نہیں کھیلا جا سکا تھا۔ ٹیم انڈیا 5 میچوں کی سیریز میں فی الحال 2-1 سے آگے ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: روی شاستری کے ساتھ لارڈز میں نظر آئے وسیم اکرم ، دیکھئے تصویر وائرل


      کرک بز کی خبر کے مطابق نگیٹو ریزلٹ آتے ہی روہت شرما ٹیم انڈیا کو جوائن کر لیں گے۔ انگلینڈ میں کوئی کوارنٹائن پروٹوکول نہیں ہے۔ سب کچھ ٹیم کے پروٹوکول پر منحصر ہوگا۔ اب تک بورڈ کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ ایسی صورت میں امید کی جا رہی ہے کہ وہ وقت پر شفا یاب ہوسکتے ہیں اور میچ میں کھیل سکتے ہیں۔ نائب کپتان کے ایل راہل پہلے ہی چوٹ کی وجہ سے باہر ہو چکے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 170 میچوں میں کی امپائرنگ، اب جوتے چپل بیچنے پر مجبور ہوا یہ پاکستانی امپائر، جانئے کیوں؟


      ٹیسٹ سیریز کے لیے شبھمن گل، روہت شرما اور کے ایل راہل کے طور پر 3 سلامی بلے بازوں کو موقع دیا گیا تھا ۔ راہل کے زخمی ہونے کے بعد کسی اور کو نہیں بھیجا گیا ہے۔ ایسے میں اگر روہت وقت پر فٹ نہیں ہوتے ہیں، تو پہلے ٹیسٹ سے قبل مینک اگروال کو برمنگھم بھیجا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے صورتحال آئندہ کچھ روز میں واضح ہو سکتی ہے۔ پریکٹس میچ میں ٹیم نے وکٹ کیپر بلے باز کے ایس بھرت کو بھی اوپننگ کا موقع دیا۔ ہنوما وہاری ٹیسٹ میں بھی اوپننگ کرتے رہے ہیں ۔

      وہیں چیف سلیکٹر چیتن شرما اس وقت ڈبلن میں ہیں۔ وہ یہاں ہندوستان اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز دیکھنے آئے ہیں۔ اس کے بعد وہ برطانیہ جائیں گے۔ روہت کی غیر موجودگی میں وہ نئے کپتان کا اعلان کر سکتے ہیں۔ آر اشون، جسپریت بمراہ اور ریشبھ پنت میں سے کسی ایک کو یہ ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: