ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND vs ENG: ٹیم انڈیا سے باہر کئے گئے آسٹریلیا میں جیت دلانے والے 4 کھلاڑی ، یہ ہے اصل وجہ

ہندوستان نے انگلینڈ (India vs England) کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ اس ٹیم میں وراٹ کوہلی ، ہاردک پانڈیا ، ایشانت شرما ، کے ایل راہل اور اکشر پٹیل کی واپسی ہوئی ہے ۔ وہیں ٹی نٹراجن ، نودیپ سینی ، پرتھوی شا اور ہنوما وہاری ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ۔

  • Share this:
IND vs ENG: ٹیم انڈیا سے باہر کئے گئے آسٹریلیا میں جیت دلانے والے 4 کھلاڑی ، یہ ہے اصل وجہ
IND vs ENG: ٹیم انڈیا سے باہر کئے گئے آسٹریلیا میں جیت دلانے والے 4 کھلاڑی ، یہ ہے اصل وجہ

ہندوستان کو آسٹریلیا میں تاریخی جیت دلانے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف اگلی سیریز میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے ۔ بی سی سی آئی نے فروری سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے جو ٹیم اعلان کی ہے ، اس سے ان چار کھلاڑیوں کو باہر کردیا گیا ہے ۔ یہ کھلاڑی ٹی نٹراجن ، نودیپ سینی ، ہنوما وہاری اور پرتھوی شا ہیں ۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہونے والی ہے ۔ سیریز کا پہلا میچ پانچ فروری سے کھیلا جائے گا ۔


ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے منگل کو ٹیم کا اعلان کیا ۔ ابھی پہلے دو ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹیم منتخب کی گئی ہے ۔ وراٹ کوہلی اس ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے ۔ ٹیم میں ہاردک پانڈیا ، ایشانت شرما ، کے ایل راہل اور اکشر پٹیل کی بھی واپسی ہوئی ہے ۔ اکشر کو زخمی رویندر جڈیجہ کی جگہ ملی ہے ۔


بڑے کھلاڑیوں کی واپسی کا اثر یہ پڑا ہے کہ ٹی نٹراجن ، نودیپ سینی ، پرتھوی شا اور ہنوما وہاری کو ٹیم سے باہر کرنا پڑا ہے ۔ نٹراجن اور سینی اس ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے ، جس نے منگل کو ہی برسبین میں آسٹریلیا کو ہرایا ۔ ہنوما وہاری نے تیسرا ٹیسٹ ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ پرتھوی شا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد سے ہی پلیئنگ الیون سے باہر چل رہے تھے ۔


ہندوستان کو آسٹریلیا میں تاریخی جیت دلانے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف اگلی سیریز میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے ۔


آسٹریلیا دورہ پر ڈیبیو کرنے والے چار کھلاڑیوں محمد سراج ، شبھمن گل ، شاردل ٹھاکر اور واشنگٹن سندر کو بہترین کارکردگی کا انعام بھی ملا ہے ۔ ان چاروں کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ سلیکٹرس نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا

روہت شرما، شبھمن گل، مینک اگروال، چتیشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، رشبھ پنت، ردھمان ساہا، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہل، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، محمد سراج، شاردل ٹھاکر، آراشون، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 19, 2021 11:38 PM IST