ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND vs ENG: ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑا اسکور بناکر جیتا میچ، سیریز پر بھی قبضہ کیا

وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے پانچویں ٹی-20 (India vs England) میں انگلینڈ کو 36 رنوں سے شکست دی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے سیریز پر 2-3 سے قبضہ کرلیا۔

  • Share this:
IND vs ENG: ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑا اسکور بناکر جیتا میچ، سیریز پر بھی قبضہ کیا
ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑا اسکور بناکر جیتا میچ، سیریز پر بھی قبضہ کیا

نئی دہلی: وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے پانچویں ٹی-20 (India vs England) میں انگلینڈ کو 36 رنوں سے شکست دی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے سیریز پر 2-3 سے قبضہ کرلیا۔ ایک وقت ٹیم سیریز میں 2-1 سے پیچھے تھی، لیکن آخری دونوں میچ جیت کر ٹیم انڈیا نے سیریز پر قبضہ کیا۔ ٹیم انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹ پر 224 رن بنائے۔ یہ ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ جواب میں انگلش ٹیم 8 وکٹ پر 188 رن ہی بناسکی۔ اس کے پہلے ٹیم انڈیا نے ٹسٹ سیریز پر 1-3 سے قبضہ کیا تھا۔ دونوں کے درمیان اب 23 مارچ سے تین میچوں کی ونڈے سیریز ہوگی۔ انگلش ٹیم 8 سیریز اور 3 سال بعد کوئی ٹی-20 سیریز ہاری ہے۔ اس کے پہلے کھیلی گئی آخری 8 سیریز میں سے انگلینڈ نے 7 میں جیت حاصل کی تھی، جبکہ ایک سیریز ڈرا رہی تھی۔ وہیں ٹیم انڈیا نے مسلسل چھٹی ٹی-20 سیریز جیتی۔


ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلش ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اننگ کی دوسری گیند پر بھونیشور کمار نے جیسن رائے (0) کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد جوس بٹلر (52) اور ڈیوڈ (68) نے دوسرے وکٹ کے لئے 130 رن جوڑے۔ بھونیشور کمار نے ایک بار پھر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ انہوں نے بٹلر کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد اترے جانی بیرسٹو (7) بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ 15 ویں اوور میں ہی شاردل نے ملان کو بھی آوٹ کیا۔ اس کے بعد پوری انگلش ٹیم لڑکھڑا گئی۔ کپتان ایان مورگن (1) اور بین اسٹوک (14) ناکام رہے۔ بھونیشور کمار نے ایک بار پھر شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے 4 اوور میں 15 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ شاردل ٹھاکر نے تین وکٹ حاصل کئے۔


اس سے پہلے ٹاس شکست دے کر پہلے کھیلنے اتری ٹیم انڈیا کو وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے شاندار شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 94 رن جوڑے اور دونوں نے نصف سنچری بھی لگائی۔ پہلی بار سیریز میں ہماری اوپننگ جوڑی نے 50 یا اس سے زیادہ رن جوڑے۔ سوریہ کمار (32) نے بھی اچھے ہاتھ دکھائے۔ روہت شرما نے 34 گیند پر 64 رن بنائے۔ روہت شرما کا یہ ٹی -20 میں 22 ویں نصف سنچری ہے۔ وراٹ کوہلی نے 28 ویں نصف سنچری اننگ کھیلی۔ کوہلی 80 رن بنا کرناٹ آوٹ رہے۔ 52 گیند کا سامنا کیا۔ 7 چوکے اور 2 چھکا لگایا۔ ہاردک پانڈیا 17 گیند پر 39 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا نے تیسرے وکٹ کے لئے 81 رن کی ناٹ آوٹ شراکت کی۔ انگلینڈ کی طرف سے کرس جارڈن اور مارک ووڈ مہنگے ثابت ہوئے۔ جارڈن نے 57 جبکہ ووڈ نے 53 رن دیئے۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 20, 2021 11:33 PM IST