உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs NZ T20: روہت شرما نے کپتان بنتے ہی وراٹ کورٹ کوہلی کا ورلڈ ریکارڈ توڑا ، 150 چھکے بھی پورے

    IND vs NZ 3rd T20 : روہت شرما نے ہندوستانی اننگز کے گیارہویں اوور میں چوکے سے اپنی نصف سنچری پوری کی ۔ اس نصف سنچری کے ساتھ ہی روہت نے بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی میں وراٹ کوہلی کے سب سے زیادہ پچاس پلس کے اسکور کے ریکارڈ کو توڑ دیا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولکاتہ میں ٹی ٹوینٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جارہا ہے ۔ اس میچ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی ۔ اپنے نئے ساتھی سلامی بلے باز ایشان کشن کے ساتھ روہت نے میچ کے پہلے ہی اوور میں ٹرینٹ بولٹ کے خلاف لگاتار دو چوکے مار کر اپنے ارادے ظاہر کردئے تھے ۔ اس کے بعد تو انہوں نے باونڈری کی برسات کردی ۔

      روہت شرما نے ہندوستانی اننگز کے گیارہویں اوور میں چوکے سے اپنی نصف سنچری پوری کی ۔ اس نصف سنچری کے ساتھ ہی روہت نے بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی میں وراٹ کوہلی کے سب سے زیادہ پچاس پلس کے اسکور کے ریکارڈ کو توڑ دیا ۔ وراٹ نے ٹی ٹوینٹی میں 29 مرتبہ 50 یا اس سے زیادہ رن بنائے ہیں ۔ جبکہ روہت نے کولکاتہ میں 30 مرتبہ ایسا کیا ۔ اس فہرست میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں ۔ انہوں نے ٹی ٹوینٹی میں 25 مرتبہ 50 پلس کا اسکور کیا ہے ۔ اس کے بعد ڈیوڈ وارنر ( 22 ) اور مارٹن گپٹل (21) کا نمبر آتا ہے ۔

      روہت کے کولکاتہ ٹی ٹوینٹی میں بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی میں 150 چھکے بھی پورے ہوگئے ہیں ۔ انہیں اس سنگ میل حاصل کرنے کیلئے تین چھکوں کی ضرورت تھی ۔ انہوں نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں 31 گیندوں میں 56 رن کی اننگز کھیلی ، جس میں تین چھکے اور پانچ چوکے لگائے ۔ یعنی باونڈری سے روہت نے 38 رن حاصل کئے ۔

      بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ مارٹن گپٹل کے نام ہے ۔ انہوں نے اب تک 161 چھکے لگائے ہیں ۔ اس کے بعد کرس گیل (124 چھکے) ، مورگن ( 119 چھکے) اور ایران فنچ (113 چھکے) آتے ہیں ۔

      ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بننے کے بعد سے ہی روہت کا بلا جم کر رن بنا رہا ہے ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف جے پور میں ہوئے پہلے ٹی ٹوینٹی میں 48 رن بنائے تھے ۔ اس کے بعد رانچی میں ہندوستانی کپتان نے صرف 36 گیندوں میں 55 رن بنائے تھے ۔ اس اننگز میں روہت نے پانچ چھکے اور ایک چوکا لگایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: