اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs NZ: محض 6 میچوں کا ٹی ٹوینٹی کریئر، احمد آباد میں سنچری بناکر شبھمن گل نے توڑ دیا روہت اور وراٹ کا ریکارڈ

    IND vs NZ: محض 6 میچوں کا ٹی ٹوینٹی کریئر، احمد آباد میں سنچری بناکر شبھمن گل نے توڑ دیا روہت اور وراٹ کا ریکارڈ (BCCI)

    IND vs NZ: محض 6 میچوں کا ٹی ٹوینٹی کریئر، احمد آباد میں سنچری بناکر شبھمن گل نے توڑ دیا روہت اور وراٹ کا ریکارڈ (BCCI)

    India vs New Zealand : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں شبھمن گل نے کمال کر دیا۔ کیوی ٹیم کے خلاف طوفانی سنچری بنا کر گل نے ان سبھی لوگوں کو کرارا جواب دیا جو کھیل کے اس چھوٹے فارمیٹ میں ان پر سوالات اٹھا رہے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں شبھمن گل نے کمال کر دیا۔ کیوی ٹیم کے خلاف طوفانی سنچری بنا کر گل نے ان سبھی لوگوں کو کرارا جواب دیا جو کھیل کے اس چھوٹے فارمیٹ میں ان پر سوالات اٹھا رہے تھے۔ گل نے اپنا ٹی ٹوینٹی ڈیبیو جنوری میں کیا تھا۔ صرف ایک ماہ بعد انہوں نے اس فارمیٹ میں سنچری بنائی ہے۔ اوپننگ کرنے آئے گل کے ساتھی ایشان کشن جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد شبھمن گل نے ایک اینڈ پر رنز بنانے کی ذمہ داری اٹھائی ۔

      ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے ہندوستانی کرکٹرز کی فہرست بہت چھوٹی ہے۔ روہت شرما، کے ایل راہل، وراٹ کوہلی جیسے تجربہ کار اس فہرست میں شامل ہیں۔ دیپک ہڈا جیسے نوجوان بلے باز نے بھی یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ آج کے میچ میں شبھمن گل نے 63 گیندوں پر 126 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔  اس دوران ان کے بلے سے 12 چوکے اور سات چھکے لگے۔

      ایک مرتبہ شبھمن گل کے بلے نے رفتار پکڑی تو اس کے بعد کوئی بھی گیند باز انہیں نہیں روک سکا۔ اس کے ساتھ ہی گل نے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا بڑا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

      شبھمن گل نے آج ہندوستانی ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ذاتی اسکور بنایا۔ آج سے پہلے ہندوستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں 126 رنز نہیں بنا سکا ہے۔ اس معاملہ میں اب تک وراٹ کوہلی پہلے نمبر پر تھے۔ وراٹ نے گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران افغانستان کے خلاف 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ گل نے آج ان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان میں ہی ٹیم انڈیا کے لیجنڈسلامی بلے باز نے کیاریٹائرمنٹ کا اعلان


      یہ بھی پڑھئے: خطرناک گیند بازی سے پست نیوزی لینڈ، ہندوستان نے دوسرا ٹی 20 میچ جیت کر سیریز میں کی برابری



      روہت شرما کا ریکارڈ بھی آج گل سے پیچھے رہ گیا ہے۔ ہٹ مین اب سری لنکا کے خلاف 118 رنز کی اننگز کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: