ہوم » نیوز » اسپورٹس

WTC Final, IND VS NZ: بارش کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل رد ، ٹاس تک نہیں ہوسکا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا ۔ ساوتھمپٹن میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تک نہیں ہوسکا اور آخر میں میچ افسران کو پہلے دن کے کھیل کو رد کرنا پڑا ۔

  • Share this:
WTC Final, IND VS NZ: بارش کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل رد ، ٹاس تک نہیں ہوسکا
WTC Final, IND VS NZ: بارش کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل رد ، ٹاس تک نہیں ہوسکا ۔ (PC-AFP)

نئی دہلی : جس کا ڈر تھا آخر کار وہی ہوا ۔ ساوتھمپٹن کے موسم نے کرکٹ شائقین کو مایوس کردیا ۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا ۔ ساوتھمپٹن میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تک نہیں ہوسکا اور آخر میں میچ افسران کو پہلے دن کے کھیل کو رد کرنا پڑا ۔ جانکاری کے مطابق اب ہفتہ کو 98 اوورس کا کھیلا ہوگا اور اب یہ میچ ریزرو ڈے تک جائے گا ۔ ریزرو ڈے میں پانچ دنوں کے گنوائے ہوئے اوورس پھینکے جائیں گے ۔


تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ساوتھمپٹن میں دوسرے دن بارش کا امکان کم ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوسرے دن دھوپ کھلی رہ سکتی ہے اور ایسے میں کرکٹ فینس کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں گیند اور بلے کی جنگ دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔


آئی سی سی نے لاگو کیا ریزرو ڈے کا قانون


بتادیں کہ پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہونے کے بعد اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ریزرو ڈے کا بھی استعمال ہوگا ۔ مطلب یہ مقابلہ 23 جون تک چلے گا ۔ ریزرو ڈے میں زیادہ سے زیادہ 83 اوورس یا 330 منٹ کا کھیل ہوسکتا ہے ۔ اس دن پہلے پانچ دنوں کے کھیل میں برباد ہوئے اوورس پورے کئے جائیں گے ۔

تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ساوتھمپٹن میں دوسرے دن بارش کا امکان کم ہے ۔
تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ساوتھمپٹن میں دوسرے دن بارش کا امکان کم ہے ۔


فائنل بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر ہونا چاہئے تھا : سچن

ادھر کرکٹ کے لیجنڈ سچن تیندولکر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے فارمیٹ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سیریز بیسٹ آف تھری یا ایک سیریز کے طور پر ہونی چاہئے تھی  سچن نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ آئی سی سی کے سامنے کچھ چیلینج ضرور رہے ہوں گے۔ لیکن آگے ضرور اس میں تبدیلی ہوگی ۔

سچن نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بارے میں کہا ، "آئی سی سی کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے فارمیٹ پر کام کرنا چاہئے ، تاکہ فائنل ایک میچ کا نہیں بلکہ سیریز کی طرح کھیلا جائے ۔ جب آپ 50 اوورز کا ورلڈ کپ یا ٹی 20 چیمپیئن شپ کھیلتے ہیں تو ، آپ کسی بھی ٹیم کے خلاف ایک بار کھیلتے ہیں۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس پول میں ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 18, 2021 08:05 PM IST