اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خطرناک گیند بازی سے پست نیوزی لینڈ، ہندوستان نے دوسرا ٹی 20 میچ جیت کر سیریز میں کی برابری

    خطرناک گیند بازی سے پست نیوزی لینڈ، ہندوستان نے دوسرا ٹی 20 میچ جیت کر سیریز میں کی برابری ۔ تصویر: AP

    خطرناک گیند بازی سے پست نیوزی لینڈ، ہندوستان نے دوسرا ٹی 20 میچ جیت کر سیریز میں کی برابری ۔ تصویر: AP

    India vs New Zealand : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو لکھنؤ میں کھیلا گیا۔ پہلا میچ ہارنے کے بعد 0-1 سے پیچھے چل رہی ٹیم انڈیا نے زبردست واپسی کی اور ایک وکٹ سے جیت درج کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو لکھنؤ میں کھیلا گیا۔ پہلا میچ ہارنے کے بعد 0-1 سے پیچھے چل رہی ٹیم انڈیا نے زبردست واپسی کی اور ایک وکٹ سے جیت درج کی۔ ہندوستان کی خطرناک گیند بازی کے سامنے کیوی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 99 رنز ہی بنا سکی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے 19.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کی۔ تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ فیصلہ کن ہوگا، جو یکم فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

      تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں پہلا میچ ہار کر پچھڑ چکی ہندوستانی ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ تاہم ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوگیا ۔ ہندوستان کے 6 گیند بازوں نے وکٹیں لے کر کیوی ٹیم کو صرف 99 رنز تک محدود کردیا۔

      ارشدیپ سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کپتان ہاردک پانڈیا، واشنگٹن سندر، یجویندر چہل، دیپک ہوڈا اور کلدیپ یادو نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر نے سب سے زیادہ 19 رنز بنائے ۔

      چھوٹے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی۔ سلامی بلے باز شبھمن گل اور ایشان کشن ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے جبکہ راہل ترپاٹھی بھی صرف 13 رنز ہی بنا سکے۔ سوریہ کمار یادو اور واشنگٹن سندر نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی خاتون ٹیم نے رقم کی تاریخ، انگلینڈ کو ہراکر جیتا پہلا انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب


      یہ بھی پڑھئے: واشنگٹن سندر نے اپنی ہی گیند پرپکڑا حیرت انگیز کیچ، بلے باز سمیت کوئی بھی نہیں کرپایا یقین



      تاہم واشنگٹن سندر 10 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد سوریا نے کپتان ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ دونوں نے مل کر ہندوستان کو جیت تک پہنچایا اور سیریز میں 1-1 سے برابری کی۔ اب خطاب کا فیصلہ تیسرے میچ سے ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: