اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم سلیکشن کے وقت ڈر گئے تھے پرتھوی شا ..... جانئے ایسا کیا ہوا؟ بی سی سی آئی کے ویڈیو میں بتائی وجہ

    ٹیم سلیکشن کے وقت ڈر گئے تھے پرتھوی شا ..... جانئے ایسا کیا ہوا؟ بی سی سی آئی کے ویڈیو میں بتائی وجہ (PTI)

    ٹیم سلیکشن کے وقت ڈر گئے تھے پرتھوی شا ..... جانئے ایسا کیا ہوا؟ بی سی سی آئی کے ویڈیو میں بتائی وجہ (PTI)

    India vs New Zealand : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ٹیم نے ون ڈے کی طرز پر کیویز کا صفایا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ٹیم نے ون ڈے کی طرز پر کیویز کا صفایا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سیریز میں بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کی امید ہے ۔ اگر ہم سینئر کرکٹرز کی بات کریں تو اسکواڈ میں صرف ہاردک اور سوریہ کمار یادو ہی نظر آتے ہیں۔ میچ سے ایک روز پہلے کپتان نے اوپننگ کی پہیلی صاف کر دی تھی۔ ہاردک نے کہا تھا کہ پرتھوی کو پلیئنگ الیون میں موقع نہیں دیا جائے گا۔ ہندوستان کے لئے ایشان کشن اور شبھمن گل ہی کھیلتے نظر آئیں گے۔ پرتھوی کی ٹیم سلیکشن کی کہانی بھی کچھ کم دلچسپ نہیں ہے۔

      میچ کے دن بی سی سی آئی کی جانب سے پرتھوی شا کا ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے۔ اس میں پرتھوی نے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے اپنے آپ سے متعلق ایک دلچسپ جانکاری شیئر کی ہے۔ ٹیم سلیکشن کے وقت پرتھوی ڈرے ہوئے تھے۔ آخرایسا کیا ہوا جس کی وجہ سے یہ طوفانی بلے باز ڈر گیا تھا ۔


      ویڈیو میں پرتھوی شا نے کہا کہ میں کافی عرصے بعد اس ٹیم کا حصہ ہوں لیکن میں بہت خوش ہوں۔ ٹیم کا اعلان رات کو تھوڑی دیر سے ہوا ۔ شاید رات کے ساڑھے دس بج رہے تھے۔ اچانک بہت سے کالز اور میسجز آنے لگے، جس کی وجہ سے میرا فون ہینگ ہو گیا۔ میں تھوڑا ڈر گیا کہ یہ کیا ہو گیا ہے کہ اچانک اتنے سارے فون مجھے آ رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: سوریہ کمار نے رقم کی تاریخ، آئی سی سی کا یہ بڑا ایوارڈ پانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بنے


      یہ بھی پڑھئے: محمد سراج پہلی مرتبہ بنے ون ڈے کے نمبر 1 گیند باز، 12ماہ پہلے ہوئی تھی ٹیم انڈیا میں واپسی



      اس کے بعد میں نے دیکھا کہ مجھے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ ان 18 مہینوں میں میرا سفر بہت مشکل رہا ہے۔ وہ سبھی لوگ اس دوران میرے ساتھ تھے، جنہوں نے میرے کیریئر میں اب تک میرا ساتھ دیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ جب میں اچھا نہیں کھیل رہا تھا، تب بھی انہوں نے میرا ساتھ دیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: