உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs NZ: روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران تیز گیند باز محمد سراج کو مارا! ویڈیو وائرل

    IND vs NZ: روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران تیز گیند باز محمد سراج کو مارا! ویڈیو وائرل ۔ (AFP)

    IND vs NZ: روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران تیز گیند باز محمد سراج کو مارا! ویڈیو وائرل ۔ (AFP)

    India vs New Zealand T20 Series : روہت شرما نے بطور ٹی ٹوینٹی کپتان جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میچ میں تیز گیند باز محمد سراج کو بھی پلیئنگ 11 میں جگہ ملی۔

    • Share this:
      جے پور: روہت شرما نے بطور ٹی ٹوینٹی کپتان جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میچ میں تیز گیند باز محمد سراج کو بھی پلیئنگ 11 میں جگہ ملی۔ روہت اور سراج کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں روہت مذاق میں سراج کے سر پر مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ 19 نومبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا ۔

      ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما، کے ایل راہل اور محمد سراج کسی بات کو لے کر مذاق کر رہے ہیں۔ اسی دوران روہت نے سراج کے سر پر ہاتھ مارا۔ یہ ایک مزاحیہ واقعہ تھا۔ روہت شرما نے میچ میں شاندار 48 رنز بنائے۔ تاہم آخری لمحات میں میچ دلچسپ ہو گیا۔ ریشبھ پنت نے چوکا لگا کر جیت دلائی تھی۔


      حالانکہ اس میچ میں محمد سراج کافی مہنگے رہے ۔ انہوں نے 4 اوورس میں 39 رنز دئے اور ایک وکٹ حاصل کی ۔ یہ ان کا صرف چوتھا بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی میچ تھا۔ وہ اب تک 4 وکٹیں لے چکے ہیں۔ ان کی کارکردگی آئی پی ایل 2021 میں بہتر رہی تھی۔ انہوں نے 15 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اکنامی ریٹ 6.78 تھی۔ ٹی ٹوینٹی کے لحاظ سے یہ بہترین ہے ۔ انہوں نے مجموعی طور پر آئی پی ایل کے 50 میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

      روہت کے علاوہ راہل دراوڈ کو ٹی 20 سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کا نیا کوچ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے روی شاستری کی جگہ لی ہے۔ ٹیم انڈیا کے پاس اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کے لئے ایک سال سے بھی کم کا وقت ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: