உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs NZ: روہت شرما اور ٹیم انڈیا نے جیت کے ساتھ کیا دھماکہ دار آغاز ، نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

    IND vs NZ: روہت شرما اور ٹیم انڈیا نے جیت کے ساتھ کیا دھماکہ دار آغاز ، نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا (AP)

    IND vs NZ: روہت شرما اور ٹیم انڈیا نے جیت کے ساتھ کیا دھماکہ دار آغاز ، نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا (AP)

    India vs New Zealand T20 Series: روہت شرما (Rohit Sharma) نے ٹی 20 سیریز میں ٹیم انڈیا کو اچھی شروعات دلائی ہے۔ ٹیم نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ کپتان روہت نے میچ میں شاندار اننگز کھیلی۔

    • Share this:
      جے پور: روہت شرما نے ٹی 20 سیریز میں ٹیم انڈیا کو اچھی شروعات دلائی ہے۔ ٹیم نے پہلے میچ  میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ کپتان روہت نے میچ میں شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 48 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سوریہ کمار یادو نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل اور مارک چیپ مین نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے 19.4 اوور میں 5 وکٹ پر ہدف کو حاصل کر لیا۔ سیریز کا دوسرا میچ 19 نومبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔

      ٹیم انڈیا نے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے اچھی شروعات کی۔ ٹیم نے پہلے 5 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 50 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد کے ایل راہل 15 رنز بنا کر بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز مچیل سینٹنر کے شکار بنے ۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 36 گیندوں کا سامنا کیا۔ 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے سوریہ کمار یادیو کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 59 رنز کی شراکت داری کی ۔ روہت کی وکٹ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ کے کھتے میں گئی ۔

      سوریہ کمار یادیو (62) نے جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کو یک طرفہ کر دیا ہے۔ یہ سوریہ کمار کی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی سب سے بڑی اننگز ہے ۔ انہوں نے اپنی تیسری نصف سنچری بھی بنائی ۔ انہوں نے 40 گیندوں کا سامنا کیا۔ 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ انہیں بولٹ نے بولڈ کیا ۔ شریس ائیر 5 اور وینکٹیش ائیر 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ ٹیم کو آخری اوور میں 10 رنز بنانے تھے۔ ڈیرل مچیل کے اوور میں ایئر نے چوکا لگایا۔ انہوں نے 2 وائیڈ گیندیں بھی کیں۔ ریشبھ پنت (17*) اور اکشر پٹیل (1*) ناٹ آؤٹ لوٹے۔ پنت نے چوتھی گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی ۔ پنت نے 17 گیندوں میں 17 رن بنائے۔ تاہم نیوزی لینڈ نے میچ میں خراب فیلڈنگ کی ۔ انہوں نے سوریہ کمار یادو کا کیچ بھی ڈراپ کیا۔

      اس سے قبل کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل اور مارک چیپ مین کی نصف سنچریوں کی مدد سے 164 رنز بنائے۔ گپٹل نے 42 گیندوں پر 70 اور چیپ مین نے 50 گیندوں میں 63 رنز بنائے۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 180 رنز بنائے گی، لیکن آر اشون نے ایک ہی اوور میں دو وکٹ لے کر رن ریٹ پر لگام لگادی ۔ اشون نے چار اوور میں 23 رن اور بھونیشور کمار نے 24 رن دے کر 2-2 وکٹ لئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: