19 اننگز ... 1000 رنز .... شبھمن گل نے رقم کی تاریخ، وراٹ کوہلی اور شیکھر دھون کا ریکارڈ ٹوٹا
19 اننگز ۔۔۔۔ 1000 رنز، شبھمن گل نے رقم کی تاریخ، وراٹ کوہلی اور شیکھر دھون کا ریکارڈ ٹوٹا (AFP)
Shubman Gill 1000 ODI Runs: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان سلامی بلے باز شبھمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں تاریخ رقم کردی ہے۔ گل ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان سلامی بلے باز شبھمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں تاریخ رقم کردی ہے۔ گل ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے وراٹ کوہلی اور شیکھر دھون کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گل نے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری 87 گیندوں پر بنائی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 14 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔
شبھمن گل کو 1000 رنز بنانے کے لئے 19 اننگز کا سہارا لینا پڑا۔ اس سے پہلے ہندوستان کی جانب سے وراٹ کوہلی اور شیکھر دھون نے برابر 24-24 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اوور آل کی جائے تو فخر زمان کے بعد شبھمن گل تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔ پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان نے 18 ون ڈے اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں شبھمن گل کی لگاتار دوسری سنچری ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں سنچری بنائی تھی۔
وہیں میچ کی بات کریں تو گل نے کپتان روہت شرما کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت داری کی۔ سوریہ کمار یادو کے ساتھ مل کر گل نے چوتھی وکٹ کے لئے 65 رنز جوڑے۔ شبھمن گل کو اس میچ سے پہلے 106 رنز درکار تھے۔ انہوں نے چوکا لگا کر اپنے ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔