உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs NZ: ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں دھو ڈالا ، 3-0 سے کلین سویپ بھی کیا

    IND vs NZ: ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں دھو ڈالا ، 3-0 سے کلین سویب بھی کیا (AP)

    IND vs NZ: ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں دھو ڈالا ، 3-0 سے کلین سویب بھی کیا (AP)

    India vs New Zealand T20 Series : روہت شرما نے بطور کپتان شاندار ڈیبیو کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 73 رنوں سے شکست دے دی ۔ اس طرح ٹیم نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔

    • Share this:
      کولکاتہ : روہت شرما نے بطور کپتان شاندار ڈیبیو کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 73 رنوں سے شکست دے دی ۔ اس طرح ٹیم نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے 7 وکٹوں پر 184 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ روہت نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 111 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ لیفٹ آرم گیند باز اکشر پٹیل نے 9 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب 25 نومبر سے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دوسری ٹی ٹوینٹی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اس سے قبل ٹیم نے نیوزی لینڈ کو اسی کے گھر میں 5 میچوں کی سیریز میں 5-0 سے شکست دی تھی۔

      نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب شروع کیا۔ ٹیم نے 2 اوورز میں 21 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد اکشر پٹیل نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر ڈیرل مچل (5) اور چھٹی گیند پر مارک چیپ مین (0) کو آؤٹ کر کے مخالف ٹیم کو دو زوردار جھٹکے لگائے۔ انہوں نے اگلے اوور میں گلین فلپس (0) کو بولڈ کر کے ٹیم کو میچ میں آگے کر دیا۔ انہوں نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں دوسری بار 3 وکٹیں حاصل کیں۔

      نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے نصف سنچری بنا کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ یعنی انہوں نے باؤنڈری سے ہی 40 رنز بنائے۔ لیکن ٹیم کا کوئی اور کھلاڑی ثابت قدمی سے نہیں کھیل سکا۔ 8 کھلاڑی دہائی کا ہندسہ نہیں پار کرسکے ۔ پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 111 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ ہرشل پٹیل نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی سب سے بڑی جیت 53 رنوں کی تھی۔ یکم نومبر 2017 کو دہلی میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 53 رنوں سے شکست دی تھی ۔

      اس سے قبل روہت شرما نے لگاتار تیسرے میچ میں ٹاس جیتا تھا۔ لیکن اس بار انہوں نے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے 31 گیندوں میں 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ ایشان کشن (29 رنز) اور روہت نے پہلی وکٹ کے لیے 6 اوورس میں 69 رنز جوڑے۔ لیکن مچل سینٹنر (27 رنز پر 3 وکٹ) نے اس کے بعد نیوزی لینڈ کی واپسی کرادی ۔

      شریس ایر (25) اور وینکٹیش ایر (20) نے 36 رنوں کی شراکت داری کی۔ اس کے بعد ہرشل پٹیل (18 رنز) اور دیپک چاہر (21*) نے ٹیم کو اچھے اسکور تک پہنچایا۔ ہندوستان کے آخر کے بلے بازوں نے آخری پانچ اووروں میں 50 رنز بنا کر اسکور کو 180 رنز سے آگے بڑھا دیا۔ ٹیم انڈیا نے میچ میں 2 تبدیلیاں کی تھیں ۔ کے ایل راہل اور آر اشون میچ سے باہر ہو گئے۔ ان کی جگہ ایشان کشن اور یجویندر چہل کو موقع دیا گیا تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: