உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیم انڈیا کو پہلا ٹیسٹ شروع ہوتے ہی لگا بڑا جھٹکا، سری لنکا کی ٹیم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ ٹاپ پر پہنچی

    ٹیم انڈیا کو پہلا ٹیسٹ شروع ہوتے ہی لگا بڑا جھٹکا، سری لنکا کی ٹیم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ ٹاپ پر پہنچی (AP)

    ٹیم انڈیا کو پہلا ٹیسٹ شروع ہوتے ہی لگا بڑا جھٹکا، سری لنکا کی ٹیم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ ٹاپ پر پہنچی (AP)

    India vs New Zealand Test Series : سری لنکا کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہندوستان کو پیھچے چھوڑ کر ٹاپ پر پہنچ گئی ہے ۔ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ہرایا ۔ حالانکہ اوور آل پوائنٹس کے معاملہ میں ہندوستانی ٹیم سب سے آگے ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیم انڈیا جمعرات سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے اتری ۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم پہلے بازی کررہی ہے ۔ حالانکہ میچ شروع ہونے کے کچھ گھنٹے بعد ہی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ۔ سری لنکا کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہندوستان کو پیھچے چھوڑ کر ٹاپ پر پہنچ گئی ہے ۔ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ہرایا ۔ حالانکہ اوور آل پوائنٹس کے معاملہ میں ہندوستانی ٹیم سب سے آگے ہے ۔

      سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جمعرات کو پہلے ٹیسٹ میں 187 رنوں سے ہرایا ۔ 348 رن کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم آخری دن 160 رن پر سمٹ گئی ۔ جیت کے بعد سری لنکا کے 12 پوائنٹس ملے ۔ یہ اس کا موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ تھا ۔ اس کے 100 فیصد ہے ۔ آئی سی سی کے قانون کے مطابق اوور آل فیصد پوائنٹس کی بنیاد پر ہی ٹاپ ٹیم کا فیصلہ ہوگا ۔

      ٹیم انڈیا کے 26 پوائنٹس ہیں ۔ ہر میچ کے 12 پوائنٹس ہوتے ہیں ۔ جیت پر 12 جبکہ ڈرا پر چار پوائنٹس ملتے ہیں ۔ ہندوستان نے اب تک چار ٹیسٹ کھیلے ہیں ۔ اس کو دو میں جیت ملی جبکہ ایک میں ہار اور ایک مقابلہ ڈرا رہا ہے ۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے 28 پوائنٹس ہونے چاہئے تھے ، لیکن انگلینڈ کے خلاف دو سلوور ریٹ کی وجہ سے اس کے دو پوائنٹس کاٹے گئے ہیں ۔ اس طرح اس کے 26 پوائنٹس ہیں ۔ یہ اوور آل چار میچ کے 48 پوائنٹس کا 54 فیصدی ہے ۔

      پاکستان نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں ۔ اس نے ایک میں جیت حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ میں ہار ملی ۔ اس کے 12 پوائنٹس اور اوور آل 50 فیصدی پوائنٹس ہیں ۔ ویسٹ انڈییز 33.33  فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ کی ٹیم 29.17 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پر ہے ۔ کل نو ٹیموں کو اس میں شامل کیا گیا ہے ۔ دیگر چار ٹیموں نے اب تک ایک بھی مقابلہ نہیں کھیلا ہے ۔

      نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پہلے ٹیسٹ کے بعد لسٹ میں شامل ہوجائے گی ۔ بنگلہ دیش کو 26 نومبر سے پاکستان سے دو میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: