'اگر موت آنی ہے تو....' جاوید میانداد کے بدلے سر، ہندوستان ۔ پاکستان کرکٹ کو لے کر کہی یہ بڑی بات
'اگر موت آنی ہے تو....' جاوید میانداد کے بدلے سر، ہندوستان ۔ پاکستان کرکٹ کو لے کر کہی یہ بڑی بات (Screengrab)
Asia Cup 2023 : ایشیا کپ 2023 اس سال پڑوسی ملک پاکستان میں منعقد ہونا ہے۔ تاہم وہاں کے خراب سیکورٹی انتظامات کو دیکھ کر بی سی سی آئی متذبذب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پاکستان نہیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی دہلی : ایشیا کپ 2023 اس سال پڑوسی ملک پاکستان میں منعقد ہونا ہے۔ تاہم وہاں کے خراب سیکورٹی انتظامات کو دیکھ کر بی سی سی آئی متذبذب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پاکستان نہیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے سابق کھلاڑی بی سی سی آئی کے اس اقدام سے کافی ناراض ہیں اور غصے میں کچھ بھی اناپ شناپ بولے جارہے ہیں ۔
گرین ٹیم کے سابق لیجنڈ کپتان جاوید میانداد نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر ہندوستان ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آ رہا ہے تو نہ آئے۔ ان کے نہ کھیلنے سے پاکستان مر نہیں جائے گا۔ اس بیان کے بعد ملک میں ان پر شدید تنقید کی گئی۔ یہ معاملہ ابھی ٹھنڈہ بھی نہیں ہوا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک اور بیان سے ہلچل مچا دی۔ حالانکہ اس مرتبہ انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ بالکل الگ ہے۔ انہوں نے نادر علی پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو میں کہا کہ 'ہندوستان کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے۔ ہم دونوں پڑوسی ممالک ہیں۔ ہم تو بول ہی رہے ہیں کہ ہمیں بلائیے۔ ہمیں وہاں سیکورٹی کا ڈر نہیں ہے ۔ ہم یقین ہے کہ کہ اگر موت آنی ہے تو آنی ہے۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ 'اگر بی سی سی آئی ہمیں بلاتا ہے تو ہم ضرور جائیں گے۔ لیکن انہیں پاکستان کا دورہ بھی کرنا ہوگا۔ پچھلی مرتبہ ہم ان کے یہاں گئے تھے، اس مرتبہ انہیں پاکستان آنا چاہئے۔ جب دونوں ملک ایک دوسرے کے یہاں آئیں گے جائیں گے تو تعلقات بھی بحال ہوں گے۔ جب ہم ہندوستانی کرکٹ فینس سے ملتے ہیں تو ہمیں کوئی دشمنی نظر نہیں آتی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔