உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs Pakistan: بابر اعظم کو آوٹ کرنے کیلئے بھونیشور کمار نے اپنے خاص 'ہتھیار' کو چھوڑا، بنایا تھا یہ منصوبہ

    India vs Pakistan: بابر اعظم کو آوٹ کرنے کیلئے بھونیشور کمار نے اپنے خاص 'ہتھیار' کو چھوڑا، بنایا تھا یہ منصوبہ (AFP)

    India vs Pakistan: بابر اعظم کو آوٹ کرنے کیلئے بھونیشور کمار نے اپنے خاص 'ہتھیار' کو چھوڑا، بنایا تھا یہ منصوبہ (AFP)

    India vs Pakistan, Asia Cup 2022: بھونیشور نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی 5 وکٹوں سے جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، جن میں حریف ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ بھی شامل تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے بھونیشور کمار کا ماننا ہے کہ ہر حریف کے خلاف ٹھوس منصوبہ بندی اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ۔ بھونیشور نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی 5 وکٹوں سے جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، جن میں حریف ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ بھی شامل تھی۔ 32 سالہ تیز گیند باز نے اپنے دوسرے ہی اوور میں ایک باؤنسر سے پاکستانی کپتان کو حیران کردیا، جنہوں نے پل کرنے کی کوشش میں شارٹ فائن لیگ پر نے ارشدیپ سنگھ کو کیچ تھما دیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد رضوان کو عجیب و غریب شاٹ کھیلنا پڑا مہنگا، وکٹ گنواکر چکانی پڑی قیمت


      بھونیشور نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ کھلاڑی کیلئے اہم ہے کہ اس کے پاس پہلے سے پلان ہو ، خواہ وہ بلے بازی ہو یا گیند بازی ، کیونکہ ٹی 20 کافی تیزی سے بدلنے والا فارمیٹ ہے۔ وکٹ سے سوئنگ کرنے میں مدد نہیں مل رہی تھی اور باؤنس بھی زیادہ تھا۔ اس لئے ہم نے منصوبہ بنایا۔ ہم جانتے تھے کہ بلے بازوں کی طاقت کیا ہے اور جب ہم کچھ اور گیندیں کرتے ہیں تو ہمیں ایک بہتر نقطہ نظر ملتا ہے۔ اس تیز گیند باز نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کھیل کے بارے میں سوچنا اتنا ہی اہم ہے جتنی آپ کی صلاحیت اہمیت رکھتی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی ہار پر شعیب اختر کا پھوٹا غصہ، بابر کی اس حرکت سے ہوئے ناراض


      ہندوستانی ٹیم نے شارٹ پچ گیندوں سے پاکستانی بلے بازوں کو پریشان کیا اور آخر کار مخالف ٹیم کو 147 رنز پر ڈھیر کردیا۔ بھونیشور کو لگتا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ نے پاکستانی ٹیم کے منصوبوں کو نقصان پہنچایا ، کیونکہ اننگز کو سنوارنے کے لئے وہ ان پر انحصار کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد ہم نے یہ نہیں سوچا تھا کہ پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ ہو گئی ہے۔ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں، لیکن تکنیکی طور پر نو اور بلے باز باقی تھے۔

      بھونیشور نے کہا کہ "ایک ٹیم کے طور پر ہمیں نہیں لگتا کہ اگر بہترین بلے باز آؤٹ ہو جاتا ہے تو آدھی ٹیم آؤٹ ہو جاتی ہے ۔" انہوں نے کہا کہ لیکن ہاں ایک مرتبہ جب بابر آؤٹ ہو گئے، تو ہمیں معلوم تھا کہ ان کے منصوبے متاثر ہوں گے، کیونکہ اننگز کو سنوار کر رکھنے والا بلے باز آوٹ ہوگیا تھا ۔ چوٹ سے صحتمند ہونے کے بعد بھونیشور کمار نے اپنی فارم حاصل کرلی ہے ۔ اپنی گیند بازی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس تیز گیند باز نے کہا کہ انہوں نے کچھ بھی نہیں بدلا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: