உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: فخر زمان پر سوشل میڈیا ہوا قربان، آپ بھی ان کے فیصلہ کو کریں گے سلام

    IND vs PAK: فخر زمان پر سوشل میڈیا پر ہوا قربان، آپ بھی ان کے فیصلہ کو کریں گے سلام  (AFP)

    IND vs PAK: فخر زمان پر سوشل میڈیا پر ہوا قربان، آپ بھی ان کے فیصلہ کو کریں گے سلام (AFP)

    Asia Cup 2022: پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کا سب سے بڑا میچ کھیل رہی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai | islamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کا سب سے بڑا میچ کھیل رہی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں پہلے بلے بازی کر رہی ہے۔ تاہم ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ کپتان بابر اعظم اور فخر زمان دونوں بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ دونوں نے 10-10 رنز بنائے۔ دونوں ٹیمیں گزشتہ سال کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔ خبر لکھنے تک پاکستان نے 15 اوورز میں 5 وکٹوں پر 103 رنز بنا لئے ہیں۔ محمد رضوان 43 اور افتخار احمد 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہاردک پانڈیا اب تک 3 وکٹیں لے چکے ہیں۔



       

      یہ بھی پڑھئے: رضوان پہلے اوورمیں 2 بار آوٹ ہونے سے بچے، ایک بار توامپائر نے بھیج دیا پویلین


      پاکستان کی اننگز کا چھٹا اوور تیز گیند باز آویش خان کر رہے تھے۔ بلے باز فخر زماں تھے ۔ 5 ویں گیند پر وہ گیند کو کٹ کرنے کیلئے گئے، لیکن گیند ان کے بلے سے لگ کر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے پاس چلی گئی ۔ حالانکہ کارتک کو اس کا پتہ نہیں تھا۔ آویش خان نے تھوڑی سی اپیل کی، لیکن امپائر کے فیصلہ سے پہلے ہی فخر زماں چل پڑے ۔ انہوں نے 6 گیندوں میں 10 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 چوکے لگائے۔



       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے روہت شرما نے وراٹ کوہلی کو لے کر کہی یہ بات


      سوشل میڈیا پر ایک فین نے لکھا: فخر زمان نے شاندار اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا ۔ جبکہ دوسرے نے لکھا: دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اس کی پیروی کرنی چاہئے۔ وہیں ایک اور نے لکھا کہ اس مرتبہ ملک کو ان پر فخر ہے، لیکن ان کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی ایمانداری کی وجہ سے۔ خیال رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہمیشہ دباؤ والا ہوتا ہے۔ ایسے میں ایسا فیصلہ آسان نہیں رہتا ہے۔

      ایشیا کپ کے 15ویں سیزن میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہے۔ اس میں کل 6 ٹیموں کو موقع ملا ہے۔ پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: