پاکستانی کھلاڑی محمد نواز نے اپنے ہی ٹیم ممبر کے سر پر ماری گیند، واقعہ کے بعد صدمہ میں چلے گئے، دیکھئے ویڈیو
پاکستانی کھلاڑی محمد نواز نے اپنے ہی ٹیم ممبر کے سر پر ماری گیند، واقعہ کے بعد صدمہ میں چلے گئے، دیکھئے ویڈیو (AFP)
India vs Pakistan : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں دو دن باقی رہ گئے ہیں اور پاکستان کیلئے ایک بری خبر آگئی ہے۔ پاکستان کے بلے باز شان مسعود کو نیٹس میں چوٹ لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ۔
میلبورن : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں دو دن باقی رہ گئے ہیں اور پاکستان کیلئے ایک بری خبر آگئی ہے۔ پاکستان کے بلے باز شان مسعود کو نیٹس میں چوٹ لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ۔ دراصل پاکستان کے بہترین آل راونڈر محمد نواز نے پریکٹس کے دوران گیند کو غلطی سے شان مسعود کے سر پر مار دی ۔ اس واقعہ کے بعد محمد نواز بھی صدمے میں چلے گئے ۔
محمد نواز اس پورے واقعہ کی وجہ بنے اور انہیں اپنے کئے پر پچھتاوا ہوا ۔ وہ ویڈیو میں ٹیم سے بالکل الگ گھٹنے کے بل بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں ۔ شان مسعود کی چوٹ کی صورتحال کے بارے میں ابھی نہیں پتہ چل پایا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جلد ہی آفیشیل بیان آنے کی امید ہے ۔
بتادیں کہ مسعود کے سر پر چوٹ لگنے کے بعد انہیں میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں بھیج دیا گیا ہے ۔ یہ یقینی طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک جھٹکا ہے ۔ شان مسعود نے پچھلے مہینے ہی انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں ڈیبیو کیا تھا ۔ وہ اب ٹیم کے ریگولر ممبر بن گئے ہیں ۔ پاکستان کی ٹیم میں شان مسعود کا مقابلہ ٹیم کے سینئر بلے باز فخر زماں سے ہے ۔ دونوں کھلاڑی تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے اترتے ہیں ۔
بتادیں کہ شان مسعود نے پاکستان کے خلاف 12 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 220 رنز بنائے ہیں ۔ انہوں نے اپنے 12 میچوں میں دو نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔