உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: نسیم شاہ نے کریئر کے پہلے ہی اوور میں ہندوستان کو ڈرایا، راہل صفر پر بولڈ، کوہلی کا کیچ چھوٹا

    IND vs PAK: نسیم شاہ نے کریئر کے پہلے ہی اوور میں ہندوستان کو ڈرایا، راہل صفر پر بولڈ، کوہلی کا کیچ چھوٹا (AP)

    IND vs PAK: نسیم شاہ نے کریئر کے پہلے ہی اوور میں ہندوستان کو ڈرایا، راہل صفر پر بولڈ، کوہلی کا کیچ چھوٹا (AP)

    Asia Cup 2022: ہندوستانی فینس نسیم شاہ کو طویل مدت تک یاد رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کے پہلے ہی میچ میں ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو ڈرا دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai | islamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی فینس نسیم شاہ کو طویل مدت تک یاد رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کے پہلے ہی میچ میں ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو ڈرا دیا ہے۔ اس 19 سالہ تیز گیند باز نے اپنے کریئر کی دوسری گیند پر کے ایل راہل کو بولڈ کردیا۔ پھر چوتھی گیند پر وراٹ کوہلی کو بھی تقریباً پویلین بھیج ہی دیا تھا ۔ حالانکہ سلپ میں ان کا کیچ چھوٹ گیا۔ ایشیا کپ 2022 کے ایک میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنائے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہاردک پانڈیا نے کھولی پاکستان کی پول، اب دوسری ٹیمیں بھی اٹھائیں گی فائدہ!


      ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کو دوہرا جھٹکا لگا تھا ۔ نوجوان تیز گیند باز شاہین آفریدی اور محمد وسیم انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ ایسے میں نسیم شاہ پر ٹورنامنٹ میں بڑی ذمہ داری آ گئی ہے۔ انہیں ہندوستان کے خلاف اننگز کا پہلا اوور کرنا پڑا۔ روہت شرما نے پہلی گیند پر ایک رن لیا۔ دوسری گیند پر کے ایل راہل آوٹ ہوگئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: فخر زمان پر سوشل میڈیا پر ہوا قربان، آپ بھی ان کے فیصلہ کو کریں گے سلام


      سابق کپتان وراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر آئے۔ نسیم شاہ نے چوتھی گیند آف اسٹمپ کے باہر پھینکی ۔ کوہلی نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند بلے کا باہری کنارہ لیتے ہوئے دوسری سلپ میں چلی گئی۔ تاہم فخر زمان یہ کیچ نہیں پکڑ سکے۔ اگر یہ کیچ پکڑا جاتا تو ٹیم انڈیا مشکل میں پڑ سکتی تھی۔ گزشتہ سال اسی گراؤنڈ پر شاہین آفریدی نے کے ایل راہل اور روہت شرما کو آؤٹ کر کے ہندوستان کی شروعات خراب کردی تھی ۔

      کے ایل راہل نے آئی پی ایل 2022 میں 2 سنچریوں کی مدد سے 600 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ وہ شاندار فارم میں تھے۔ اس کے بعد وہ انجری کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔ یہاں تک کہ انہیں سرجری بھی کرانی پڑی تھی۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے واپسی کی، لیکن وہ 2 میچوں میں بالترتیب صرف 1 اور 30 ​​رنز ہی بنا سکے۔ اب پاکستان کے خلاف وہ پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: