உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: ہندوستان کے خلاف پاکستان کا یہ نوجوان گیند باز کرے گا ڈیبیو، ہیٹ ٹرک لے کر رقم کرچکا ہے تاریخ

    IND vs PAK: ہندوستان کے خلاف پاکستان کا نوجوان گیند باز کرے گا ڈیبیو، ہیٹ ٹرک لے کر رقم کرچکا ہے تاریخ (AFP)

    IND vs PAK: ہندوستان کے خلاف پاکستان کا نوجوان گیند باز کرے گا ڈیبیو، ہیٹ ٹرک لے کر رقم کرچکا ہے تاریخ (AFP)

    Asia Cup 2022: نسیم شاہ ہندوستان کے خلاف میچ سے ٹی ٹوینٹی ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ جلد شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ میچ دبئی میں ہونے والا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai | islamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : نسیم شاہ ہندوستان کے خلاف میچ سے ٹی ٹوینٹی ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ جلد شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ میچ دبئی میں ہونے والا ہے۔ 19 سالہ نسیم اپنی تیز گیند بازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر گیند باز ہیں۔ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ تیز گیند باز شاہین آفریدی اور محمد وسیم انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما اور پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں کی نظریں جیت کے ساتھ شروع کرنے پر ہوں گی۔ ہندوستان نے سب سے زیادہ 7 مرتبہ ایشیا کپ کا خطاب جیتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی ٹیم دو مرتبہ خطاب جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔


      نسیم شاہ نے 13 ٹیسٹ میچوں میں 36 کی اوسط سے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 31 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہیں۔ انہوں نے 3 ون ڈے میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں ان کی بیسٹ پرفارمنس ہے۔ ان کی اکنامی ریٹ 4 کے آس پاس کی ہے ۔ انہوں نے مجموعی طور پر ٹی ٹوینٹی کے 45 میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔ 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں بہترین ہیں۔ اکنامی 8 کے لگ بھگ ہے۔

      گزشتہ سال اسی گراؤنڈ پر پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ایسے میں روہت بھی یہاں بدلہ لینا چاہیں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: