ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، ورلڈ کپ کی اپنی پہلی گیند پر بابر اعظم کو گولڈن ڈک پر کیا آوٹ
ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، ورلڈ کپ کی اپنی پہلی گیند پر بابر اعظم کو گولڈن ڈک پر کیا آوٹ (AP)
Inida vs Pakistan : میچ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ لیفٹ آرم تیز گیندباز ارشدیپ سنگھ نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دوسرے اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے بابر اعظم کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔
میلبورن : ارشدیپ سنگھ کا نام تو سنا ہی ہوگا۔ گزشتہ ماہ ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے دوران انہوں نے آصف علی کا ایک آسان کیچ ڈراپ کردیا تھا، جس کی وجہ سے ٹیم پاکستان کے خلاف ہار گئی تھی ۔ اس کے بعد ان پر کافی تنقید کی گئی۔ لیکن یہ 23 سالہ نوجوان گیند باز پرعزم تھا کہ وہ واپسی کرے گا اور وہ بھی یادگار ۔ انہیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں موقع ملا۔ انہوں نے پہلی ہی گیند پر پاکستانی کپتان بابر اعظم کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کیا۔ انہوں نے عالمی نمبر ایک ٹی ٹوینٹی بلے باز محمد رضوان کو بھی آؤٹ کیا۔
میچ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ لیفٹ آرم تیز گیندباز ارشدیپ سنگھ نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دوسرے اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے بابر اعظم کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔ وہیں اپنے دوسرے اوور میں اس نوجوان گیند باز نے محمد رضوان کو بھونیشور کے ہاتھوں فائن لیگ پر کیچ کرایا۔ انہوں نے 12 گیندوں میں 4 رنز بنائے۔ اس سال رضوان نے 18 میں سے 9 اننگز میں 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ایسے میں ان کا آؤٹ ہونا میچ کے نقطہ نظر سے اہم تھا ۔
پنجاب کے ارشدیپ سنگھ نے اس میچ سے پہلے صرف 13 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے تھے ۔ 20 کی اوسط سے 19 وکٹیں لی ہیں ۔ 12 رنز کے عوض 3 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ اکنامی 8.14 کی ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر ٹی ٹوینٹی کے 64 میچوں میں 75 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں بہترین کارکردگی ہے۔
وہ گزشتہ 3 سیزن سے آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس کارکردگی کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ ملی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔