உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: ہندوستان اور پاکستان کے میچ کی تاریخ طے، بابر اعظم سے بدلہ لینے اتریں گے روہت شرما

    IND vs PAK: ہندوستان اور پاکستان کے میچ کی تاریخ طے، بابر اعظم سے بدلہ لینے اتریں گے روہت شرما (AFP)

    IND vs PAK: ہندوستان اور پاکستان کے میچ کی تاریخ طے، بابر اعظم سے بدلہ لینے اتریں گے روہت شرما (AFP)

    India vs Pakistan T20 Match: بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستان ٹیم نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے کراری شکست دی تھی ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹیم انڈیا کو مات دینے میں کامیاب ہوئی ۔ وراٹ کوہلی اب ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں ۔ روہت شرما کو ٹیم کی کمان دی چاجکی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے میچ کا فینس بے صبری سے انتظار کرتے رہتے ہیں ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ آمنے سامنے تھیں ۔ بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستان ٹیم نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے کراری شکست دی تھی ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹیم انڈیا کو مات دینے میں کامیاب ہوئی ۔ وراٹ کوہلی اب ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں ۔ روہت شرما کو ٹیم کی کمان دی چاجکی ہے ۔ ایسے میں بدلہ لینے کی ذمہ داری اب روہت کے پاس ہے ۔

      اسپورٹس پویلین کے مطابق 2022 کا ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کا انعقاد ستمبر میں سری لنکا میں ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں ایشیا کی سبھی ٹیمیں اترتی ہیں ۔ ایسے میں ایک مرتبہ پھر ہندوستان اور پاکستان کا میچ دیکھنے کو ملے گا ۔ گزشتہ دنوں ہوئی ایشین کرکٹ کاونسل کی میٹنگ میں سری لنکا کو میزبانی دی گئی تھی ۔ 2023 کا ایشیا کپ پاکستان میں ہونا ہے ۔ حالانکہ یہ 50 اوور فارمیٹ میں ہوگا ۔ لیکن ٹیم انڈیا میچ کھیلنے کیلئے پاکستان جائے گی ۔ اس کو لے کر ابھی تک چیزیں واضح نہیں ہیں ۔

      ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے علاوہ اگلے سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھی ہونا ہے ۔ آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے ۔ اکتوبر ۔ نومبر میں منعقد ہوگا ۔ اس میں بھی ہندوستان اور پاکستان کا میچ ہوسکتا ہے ۔ موجودہ ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو پاکستان نے چھ میں سے پانچ میچ جیتے تھے ۔ اس کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست ملی ۔ دوسری جانب ٹیم انڈیا پانچ میں سے صرف تین میچ ہی جیت سکی ۔ اس کو پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ سے بھی ہار ملی تھی ۔

      اوور آل ٹی ٹوینٹی کا ریکارڈ دیکھیں تو ٹیم انڈیا کا پلڑا بھاری ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک نو ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کے میچ کھیلے گئے ہیں ۔ ہندوستان نے سات جبکہ پاکستان کو دو میچ میں جیت ملی ہے ۔ دونوں ٹیمیں طویل عرصہ سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب نہیں جیت سکی ہے ۔ ٹیم انڈیا نے 2007 جبکہ پاکستان نے 2009 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب جیتا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: