ND vs PAK T20: ہندوستان نے ٹاس جیت کر میچ کرلیا اپنے قبضہ میں! میلبورن میں ایسا ہے ریکارڈ
ND vs PAK T20: ہندوستان نے ٹاس جیت کر میچ کرلیا اپنے قبضہ میں! میلبورن میں ایسا ہے ریکارڈ (AFP)
IND vs PAK T20 World Cup 2022 Match: پاکستان کے خلاف بڑے میچ میں ٹیم انڈیا پہلے گیند بازی کر رہی ہے۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستانی ٹیم 3 گیند بازوں کے ساتھ اتری ہے۔
نئی دہلی : پاکستان کے خلاف بڑے میچ میں ٹیم انڈیا پہلے گیند بازی کر رہی ہے۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستانی ٹیم 3 گیند بازوں کے ساتھ اتری ہے۔ محمد سمیع کے علاوہ ارشدیپ سنگھ اور بھونیشور کمار کو پلیئنگ 11 میں موقع ملا ہے۔ جبکہ ہاردک پانڈیا چوتھے تیز گیند باز کا کردار ادا کریں گے۔ یہ میچ میلبورن میں کھیلا جا رہا ہے۔ اگر آپ یہاں کھیلے گئے آخری 5 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو سبھی میچز ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم نے جیتا ہے۔ ایسے میں ہندوستان کے پاس ریکارڈ کے اعتبار سے یہ میچ جیتنے کا بڑا موقع ہے ۔
میلبورن میں کھیلے گئے آخری 5 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں کی بات کریں تو سری لنکا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے، آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے، آسٹریلیا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے اور سری لنکا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ اب ہندوستانی ٹیم کی نظریں پاکستان کے خلاف ہدف کے کامیاب تعاقب اور جیت حاصل کرنے پر ہوں گی۔ روہت شرما پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں کپتانی کر رہے ہیں ۔
میلبورن کی بات کریں تو یہاں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جارہا میچ 16 واں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ ہے۔ اس سے پہلے یہاں کھیلے گئے 15 میچوں کی بات کریں تو ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم نے 9 میچ جیتے ہیں۔ وہیں 5 میچوں میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم نے جیت حاصل کی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں آیا۔ ہندوستان اس میچ سے پہلے یہاں 4 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں ۔ اس نے 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں اس کو شکست ہوئی۔ ایک میچ کا نتیجہ نہیں آیا۔
دوسری جانب میلبورن میں پاکستان کا یہ دوسرا ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ ہے۔ اسے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی ۔ یعنی وہ اب تک یہاں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ نہیں جیت سکا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔