Ind vs Pak: محمد سمیع کی ایک گیند نے بگاڑ دیا پاکستان کا سارا منصوبہ، ٹوٹ گیا ٹیم کا خواب
Ind vs Pak: محمد سمیع کی ایک گیند نے بگاڑ دیا پاکستان کا سارا منصوبہ، ٹوٹ گیا ٹیم کا خواب ۔ تصویر: AP
Ind vs Pak T20 WC 2022: آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایک انتہائی سنسنی خیز میچ میں وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے پاکستان کو ہرادیا ۔
نئی دہلی : 23 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایک انتہائی سنسنی خیز میچ میں وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے پاکستان کو ہرادیا ۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ شروعات میں ہندوستان کے گیند بازوں نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ۔ حالانکہ اس اننگز کے دوران پاکستان کی 8 وکٹیں گریں لیکن محمد سمیع کی ایک گیند نے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔
پاکستان نے ہندوستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے پہلے کپتان بابر اعظم اور پھر محمد رضوان کو آؤٹ کیا۔ ان دو جھٹکوں کے بعد پاکستانی ٹیم نے خود کو سنبھال لیا، شان مسعود اور افتخار احمد نے پچاس رنز کی شراکت داری کی۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم آسانی سے بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہی ہے، لیکن تبھی محمد سمیع نے اپنے تجربے کا مظاہرہ کیا ۔ یہاں کچھ ایسا ہوا، جس نے میچ کو پوری طرح سے پلٹ دیا ۔
افتخار نے شان مسعود کے ساتھ مل کر پاکستان کی ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ دونوں نے شارٹس لگانے بھی شروع کر دئے تھے۔ افتخار نے 32 گیندوں پر 4 چھکے اور 2 چوکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ جب وہ خطرناک نظر آ رہے تھے، تبھی محمد سمیع نے انہیں وکٹ کے سامنے پھنسایا اور ایل بی ڈبلیو آوٹ کر کے پویلین واپس جانے پر مجبور کر دیا ۔
افتخار اور شان مسعود کے جوڑی ٹوٹنے کے ساتھ ہی پاکستان کی بڑے اسکور کی امید بھی دم توڑ گئی۔ ہاردک نے آکر لگاتار تین وکٹیں حاصل کیں اور بعد میں پاکستانی ٹیم بمشکل 8 وکٹوں پر 159 رنز تک پہنچ سکی۔ سمیع نے اس میچ میں 4 اوور میں 25 رن دے کر صرف ایک وکٹ لیا، لیکن وہ وکٹ جو ٹیم انڈیا کے لئے مشکل ہو گئی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔